{AF}
جماعت اسلامی گلگت کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی ،حبیب الرحمان{/AF}
گلگت (پ ر) جماعت اسلامی کے نامزد امیدوارایل اے 2گلگت 2حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی ،یہاں کے عوام کے سیاسی اور آئینی حقوق حاصل کرنے کی کوشش کرے گی ،بے روزگار نوجوانوں کے باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرے گی ،رشوت،سفارش اور پرچی سسٹم کو ختم کر کے میرٹ پر لوگوں کے کام کرے گی ،سود ی نظام ختم کر کے غیر سودی معاشی نظام قائم کریں گے تا کہ اﷲ رزق میں برکت دے ،جماعت اسلامی کے سوا کوئی پارٹی حقیقی تبدیلی نہیں لاسکتی ،گلگت بلتستان کو پرامن اور خوشحال بنانے کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حلقے کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جماعت اسلامی سیاسی امور کے چیئرمین مولانا عبدالسمیع ،زکریا ایڈووکیٹ ،نظام الدین بھی ہمراہ تھے ،کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حبیب الرحمان نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگ امانتدار اور دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں تا کہ یہاں کے مسائل حل ہوں روایتی پارٹیاں اور قیادت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں جماعت اسلامی نظام عدل کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے ہم نے عوام مسائل کے حل کے لیے سب سے زیادہ جدوجہد کی کوئی بھی آزمائش ہو جماعت اسلامی عوام کی خدمت کرتی ہے اب عوام کا امتحان ہے کہ وہ مخلص ،دیانتدار اور کام کرنے والے لوگوں کو ووٹ دیتی ہے یا روایتی لوٹ مار کرنے والوں کا ساتھ دیتی ہے انہوں نے خبردار کیا کہ وفاقی حکومت مداخلت سے باز رہے صاف،شفاف اور منصفانہ انتخابات ہی سے اہل قیادت سامنے آئے گی ۔