{AF}
الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں رجسٹرڈ آرفن فیملیز کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کررہی ہے، آفتاب عالم ایڈووکیٹ{/AF}
بھمبر(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں رجسٹرڈ آرفن فیملیز کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کررہی ہے میڈیکل کیمپس میں آرفن فیملیز کا مفت مکمل طبی معائنے کے ساتھ بیماریوں کا علاج بھی کیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بھمبر میں آرفن فیملیز کے مفت چیک اپ کیمپ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت جہاں ان فیملیز کی دیگر ضروریات خوراک،لباس اور تعلیم کا خیال رکھتی ہے وہیں ان فیملیز کی صحت کا بھی خصوصی خیال کیا جا رہا ہے اور ہر سال آرفن فیملیز کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا جاتا ہے تاکہ ان کو صحت سے متعلقہ درپیش مسائل سے چھٹکارا مل سکے اور وہ ایک صحت مند زندگی گزار سکیں۔اس موقع پر انھوں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھمبر ڈاکٹر عبدالرحمن کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں خصوصی دلچسپی لی اور بھرپور کردار ادا کیا انھوں نے کیمپ میں شریک ڈاکٹرز حضرات اور رضاکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس کار خیر اپنی خدمات پیش کیں۔