گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ اور وحدت کشمیر کی علامت صوبہ بنانے سے کشمیر کا ز کو نقصان پہنچے گا ،نورالباری

{AF}noor ul bari گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ اور وحدت کشمیر کی علامت صوبہ بنانے سے کشمیر کا ز کو نقصان پہنچے گا ،نورالباری {/AF}

باغ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ اور وحدت کشمیر کی علامت صوبہ بنانے سے کشمیر کا ز کو نقصان پہنچے گا ،اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں جب تک کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے سٹیٹس کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا،کراچی معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے انتظامی امور حکومت پاکستان کے سپرد کیے گئے تھے ،ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس سے عالمی سطح پر ہمارا موقف کمزور ہو ،آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق میں رکاوٹ نہیں ہیں جماعت اسلامی نے اول روز سے یہی مطالبہ کیا ہے کہ دونوں آزاد خطوں کو صوبوں سے زیادہ حقوق فراہم کیے جائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ باغ کے دوران جماعت اسلامی ضلع باغ کی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم،امیر ضلع تنویر انور خان سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ جماعت اسلامی وحدت کشمیر پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو باہم مربوط کیا جائے سالانہ ترقیاتی منصوبہ میں شونٹر ٹنل شامل تھا جسے موجود حکومت نے نکال دیا اسے فوری دوبارہ شامل کیا جائے تا کہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے عوام کے درمیان زمینی رابطے بحال ہوں اور سفری سہولیات میسر آئیں ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل ریاست کے سٹیک ہولڈرز سے بات کرے ،آزادکشمیر کی مسلمہ قیادت اور حریت کانفرنس سے مشاورت کا اہتمام کرے انہوں نے کہاکہ دونوں خطوں کو باہم مربوط کر کے ایک صدر دو وزراء اعظم،اور سپریم کورٹ بنائیں جائیں اور آزادکشمیر طرز کا نظام حکومت دیا جائے ،انہوں نے کہاکہ پیکیجز کے نام پر گلگت بلتستان کے عوام کو ہر الیکشن کے موقع پر دھوکہ دیا جاتا ہے انتخابات میں کامیابی کے لیے شوشے چھوڑے جارہے ہیں ،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے اور موثر پارلیمانی قوت حاصل کرے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر