{AF}
مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو سیاسی اور جمہوری حقوق فراہم کیے جائیں، نورالباری {/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو سیاسی اور جمہوری حقوق فراہم کیے جائیں، ضلع دیامر کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں ،کوہستان اور تھور کی حدود کا تعین کیا جائے ،متاثرین دیامر ڈیم کو ملازمتوں میں100فیصد حصہ دیا جائے ،جماعت اسلامی شروع دن سے گلگت بلتستان کے بنیادی حقوق کے حصول کی جدوجہد کررہی ہے جب تک ان کو یہ حقوق مل نہیں جاتے جماعت اسلامی کماحقہ کردار ادا کرتی رہے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی گلگت بلتستان ضلع دیامر کے امیر مولانا اسماعیل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مولانا اسماعیل نے گلگت بلتستان کے مسائل سے آگاہ کیا ،نورالباری نے کہاکہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان میں بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے جماعت اسلامی شریعت کے نفاذ اور تحریک آزادی کشمیر کو منزل سے ہمکنارکرنے کے لیے میدان میں ہے عوام کی خوشحالی اور ریاست کی ترقی ہمارا ہدف ہے رفاعی ریاست کا قیام ہمارا مقصد ہے اس مقصد کے حصول کے لیے عوام ہمارا ساتھ دیں تا کہ جماعت اسلامی پارلیمانی نمائندگی حاصل کرے اور موثر انداز سے علاقے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے مقامی وسائل کو برؤے کار لائے جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کریں تا کہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرسکیں جماعت اسلامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے جو اس بات کی سند ہے کہ ہمارے لوگ جہاں بھی ہیں عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔