{AF}
ویمن یونیورسٹی باغ نے آج تک جو تقرریاں ہوئی ہیں ان سب کا ریکارڈ تمام تفصیلات کے ساتھ ایک ماہ کے اندر پیش کیا جائے ،عبدالرشید ترابی {/AF}
مظفرآباد(پ ر) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ویمن یونیورسٹی باغ نے آج تک جو تقرریاں ہوئی ہیں ان سب کا ریکارڈ تمام تفصیلات کے ساتھ ایک ماہ کے اندر پیش کیا جائے ،ڈگریوں کی تصدیق کروائی جائے ،یونیورسٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے میرٹ کی بنیاد پر کام ہو نا چاہیے زمین کے مسئلے کو جلد یکسو کر کے تعمیر کا کام شروع کیا جائے ،عارضی طور پر ویمن یونیورسٹی کی کلاسز چلانے کے لیے بھی بلڈنگ کی ضرورت ہے حکومت اس کو پورا کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ویمن یونیورسٹی کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ خواجہ عبدالحمید نے رپورٹ پیش کی ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جامعات قومی اثاثہ ہیں یہ کسی علاقے ،ضلعے یا قبیلے کی نہیں ہوتی جامعات کے جملہ مسائل حل ہونے چاہیں تاکہ ہم تعلیم کے میدان میں آگے بڑ ھ سکیں دنیا میں جن ممالک نے بھی ترقی کی ہے انہوں نے تعلیم پر فوکس کیا ہے میرٹ پر تقرریوں اور تبادلوں سے ہی نظام تعلیم بہتر ہوسکتا ہے تعلیم کے اندر سیاسی مداخلت نے نظام تعلیم کو بیڑہ غرق کردیا ہے اﷲ کا شکر ہے کہ اس دور میں این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں اس سے بہتری آئی ہے انہوں نے کہاکہ ویمن یونیورسٹی باغ میں تقرریوں کے حوالے سے رپورٹ ایک ماہ کے اندر پیش کی جائے ۔