حکومت جامعات کے تمام طلبہ وطالبات کی فیسیں معاف کرے ،طلبہ کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں ، خالد محمود خان

{AF}dr. khalidحکومت جامعات کے تمام طلبہ وطالبات کی فیسیں معاف کرے ،طلبہ کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں ، خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت جامعات کے تمام طلبہ وطالبات کی فیسیں معاف کرے ،طلبہ کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں ،نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ،کورونا وائرس کے باعث جامعات بند ہیں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے حکومت ایسے غریب طلبہ و طالبات جو فیس ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ان کی فیس مکمل طور پر معاف کی جائے جو طلبہ و طالبات مالی لحاظ سے بہتر ہیں ان کی فیس میں رعایت کی جائے ،حکومت نہ صرف جامعات بلکہ دیگر شعبوں کو بھی ریلیف فراہم کرے ،پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی مشکلات کا شکار ہیں ان کے لیے بھی حکومت ریلیف فراہم کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے طلبہ کے دھرنے کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ طلبہ ہمارا مستقبل ہیں تعلیم ریاست کی ذمہ داریوں میں شامل ہے قوم کے مستقبل طلبہ دھرنے دے کر بیٹھے ہوں تو یہ ہمارے لیے مستقبل کے لیے بڑا چیلنج ہے ،صدر ریاست خود بھی جامعات کے حوالے سے جو پالیسی ترتیب دیں اسی طرح وزیر اعظم نہ صرف جامعات بلکہ دیہاڑی داروں کو ریلیف فراہم کریں ،انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی جس قوم کی جامعات کے طلبہ دھرنا دے کر بیٹھے ہوں اس قوم کا مستقبل کیا ہو گا حکومت فوری طور پر جامعات کے طلبہ و طالبات کے مسائل حل کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر