نریندر مودی کشمیر کو ہضم کرنے کے لیے ایجنڈے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے حکومت پاکستان پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر کشمیر کی آزادی کے لیے روڈ میپ دے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid نریندر مودی کشمیر کو ہضم کرنے کے لیے ایجنڈے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے حکومت پاکستان پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر کشمیر کی آزادی کے لیے روڈ میپ دے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی کشمیر کو ہضم کرنے کے لیے ایجنڈے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے حکومت پاکستان پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر کشمیر کی آزادی کے لیے روڈ میپ دے،4اگست کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر قومی مشاورت میں پاکستان کی قومی قیادت،آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور حریت قیادت مل کرکشمیر کی آزادی کے لیے لائحہ عمل طے کرے،5اگست کو پوری قوم یوم سیاہ منائے،ہندوستان نے 5اگست کو عالمی قوانین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے آئین کی دفعہ 370اور 35Aکا خاتمہ کر کے کشمیر کو انڈین یونین میں ضم کرنے گھناؤنا اقدام کیا کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کررہا ہے ایک سال سے لاک ڈاؤن ہے کشمیریوں کے ان مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے حکومت پاکستان موثر حکمت عملی طے کرے،نائب وزیر خارجہ کا تقررکیا جائے جو روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے عالمی برادری کو آگاہ کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی نورالباری،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم،سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان،امیر ضلع اسلام آباد اشرف بلال،امیر ضلع راولپنڈی صالح طاہر سمیت دیگر قائدین موجود تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ حکومت پاکستان 14ترمیم کے حوالے سے جلد بازی نہ کرے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے مسئلہ کشمیر کو نقصان ہو گا عالمی سطح پر پاکستان اور بھارت کے درمیان فرق ختم ہو جائے گا،ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو باہم مربوط کر کے تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنایا جائے،ریاست کے آزاد خطوں کو با اختیار اور باوسائل بنایا جائے تا کہ یہ تحریک آزادی کشمیر کو عالمی فورمز پر پیش کر سکیں،انہوں نے کہاکہ کشمیر میں نریندرمودی نے لاک ڈاؤن کر کے کشمیریوں کے لیے جینا دوبھر کر دیا تو عالمی سطح پر کسی نے بھی اس کا نوٹس نہیں لیا جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کر دیا،آج پوری دنیا اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان ہے اور ان کو یہ احسا س ہو نا چاہیے کہ کشمیر ی اس لاک ڈاؤن سے کتنی مشکلات کا شکار ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ترکی،ملائیشیا،سعودی عرب،چین اور دیگر ہم خیال ممالک کو اعتماد میں لے کر کشمیر کی آزادی کے لیے حکمت عملی بنائے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں جا کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو گلہ ہے کہ 13جولائی یوم شہداء کشمیر کے موقع پر حکومت پاکستان نے افغان ٹرازنٹ ٹریڈ کو بحال کر کے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی،انہوں نے کہاکہ اگر حکومت پاکستان درست حکمت عملی بنا کر اس پر عمل درآمد کرتی تو آج کشمیر آزاد ہوچکا ہوتا پاکستان کے حکمرانوں نے چاہے وہ سابقہ ہوں یاموجودہ کشمیر کے حوالے سے کوئی بہتر پالیسی بنانے میں ناکام رہے ہیں،ہندوستان کشمیر کے اندر جو مظالم ڈھا رہا ہے ان کو بنیاد بنا کر عالمی سطح پر ہندوستان کو کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکتا تھا لیکن اسلام آباد کی کمزور پالیسی کی وجہ سے یہ نہیں ہوسکا اب بھی وقت ہے کہ ہندوستان کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر