{AF}
جماعت اسلامی کراچی کی کشمیر ریلی پر حملہ را کے کراچی میں ایجنٹوں کی کارستانی ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ {/AF}
مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کی کشمیر ریلی پر حملہ را کے کراچی میں ایجنٹوں کی کارستانی ،سیکورٹی ایجنسیاں VIPشخصیات کے پروٹوکول میں مصروف جس کی وجہ سے آئے روز کراچی جو پاکستان کا معاشی حب ہے میں ایسے واقعات حکومت کی ناکامی ہے ،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں عملاً شکست کھا چکا اب وہ پاکستان کے اندر تخریب کاری کے ذریعے اس کو کمزور کرنا چاہتا ہے ،حکومت کی ذمہ داری تھی کہ وہ کشمیر ریلی میں ایسے انتظامات کرتی تا کہ یہ دلخراش واقعہ رونما نہ ہوتا ،رفیق تنولی جو جماعت اسلامی کے رکن اور قائد آباد کے امیر تھے کی شہادت اور سینکڑوں زخموں کا خون رنگ لائے گا جماعت اسلامی نے ہمیشہ کشمیریوں کی آواز کو توانا کیا ،ریاست پاکستان قائد اعظم کے سٹینڈنگ آرڈر کے مطابق کشمیریوں کی عملی مدد کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کی پشتیبان ہے ہندوستانی ایجنٹوں کی سازشوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ،حکومت فوری ملزمان کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائے ۔