جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرے گی،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرے گی،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

گلگت(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرے گی،ساری پارٹیاں اور نظام فیل ہوچکے ہیں وفاق میں نئے چہرے میں انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں حل صر ف جماعت اسلامی ہے قوم جماعت اسلامی پر اعتماد کرے عوام کے بنیادی مسائل چند سالوں میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، گلگت بلتستان کے اندر آزمودہ پارٹیوں نے مسائل میں اضافہ کیا ہے میرٹ پامال کیا ہے سیاسی حقوق دلوانے کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ہے جماعت اسلامی اول روز سے سیاسی حقوق کے حصول میرٹ کی بالادستی اور عدل و انصاف کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے اسلامی نظام سے ہی ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں،جماعت اسلامی نظام عدل کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی اقتدار میں آکر عوام کے تمام مسائل حل کرے گی، گلگت بلتستان کو آئینی طور پر با اختیار اور باوسائل بنایا جائے،گلگت بلتستان کو صوبہ بنائے بغیر صوبوں سے زیادہ حقوق فراہم کیے جائیں،دیامر ڈیم کی رائلٹی یہاں کے عوام کا حق ہے،گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے حکومت سی پیک میں گلگت بلتستان کے پراجیکٹس کا اعلان کرے اور ان پر فوری تعمیر شروع کی جائے،گلگت بلتستان کے غیور عوام نے 1947ء میں جہاد کے ذریعے اس خطے کو آزاد کروایا محض ایک منٹ کی خاموشی یا جمعہ کے دن آدھ گھنٹہ احتجاج نہیں بلکہ حکومت پاکستان قائد اعظم کے سٹینڈنگ آرڈر کے مطابق کشمیریوں کی عملی مدد کرے،گلگت بلتستان کے مجاہد صفت عوام آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں،جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی اور آئینی حقوق کے لیے ہر فورم پر جنگ لڑی،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی گلگت کے زیر اہتمام منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ،عوامی ایکشن فور م کے چیئرمین فدا حسین،امیر جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان عطاء اللہ شہاب،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی گلگت بلتستان اسماعیل شریعت یار،امیر جماعت اسلامی گلگت تنویر حیدری،مولانا محمد یونس سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب میں رائے ونڈ سے فارغ التحصیل مولانا محمد شفیع داریل دیامر نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان،سابق وزیر مشتاق ایڈووکیٹ نے انہیں ہار پہنائے اور خوش آمدید کہا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام نے 1947ء میں یہ خطہ ٹوپی دار بندوقوں اور کلہاڑیوں کے ذریعے جہاد کر کے خطہ آزاد کروایا کشمیریوں نے اپنی منزل کا تعین پاکستان کے قیام سے قبل ہی کر لیا تھا ہماری منزل پاکستان ہے حکومت پاکستان سیاسی،سفارتی اور اخلاقی مدد سے آگے بڑھ کر عملی مدد کرے،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حساس خطہ ہے وفاقی حکومت اس حساسیت کو سمجھتے ہوئے خطے کے بنیادی مسائل حل کرے یہاں کے عوام کو آئینی اور مالی طور پر بااختیار بنایا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر