{AF}
گلگت بلتستان کو آئینی اور مالی طور پر بااختیار بنایا جائے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
استور(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی اور مالی طور پر بااختیار بنایا جائے ،دونوں خطوں میں ایک صدر اور دو وزیر اعظم اور سپریم کورٹ ایک جب کہ ہائی کورٹ دو ہوں ،صدر کا انتخاب ایک ایک مرتبہ گلگت بلتستان اور دوسری مرتبہ آزادکشمیر سے کیا جائے تا کہ یہاں کے عوام میں قربیں پیدا ہوسکیں،یہاں کے عوام کو صوبوں سے زیادہ حقوق فراہم کیے جائیں ،دونوں آزاد خطوں کو باہم مربوط کرکے آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے ،شونٹر ٹنل پر حکومت پاکستان فوری کام شروع کرے تا کہ یہاں کے عوام کی مشکلات میں کمی آئے ، استور کے عوام آزمودہ قیادت کی بجائے جماعت اسلامی کو انتخابات میں کامیاب کروائیں،جماعت اسلامی اہل دیانتدار اور جرات مند قیادت میدان میں ا تار رہی ہے مولانا عبدالسمیع نے یہاں کے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر جنگ لڑی ،گندم سبسڈی ہو یا متاثرین زلزلہ کے حقوق کی بات انہوں نے ہرسطح پر اپنا کردار ادا کیا جماعت اسلامی نے مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کی خدمت کی ،متاثرین زلزلہ کے مسائل وفاقی حکومت فوری حل کرے ،موسم سرما سے قبل انہیں معاوضہ جات فراہم کرے اور متاثرہ علاقے کا جیالوجیکل سروے مکمل کر کے متاثرین کے لیے متبادل رہائش کا انتظام کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع اور استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتا ق ایڈووکیٹ،جماعت اسلامی سیاسی امور کے چیئرمین مولانا عبدالسمیع ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی گلگت بلتستان اسماعیل شریعت یار سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام نے ٹوپی دار بندوقوں اور کلہاڑیوں کے ذریعے یہ خطہ آزاد کروایا ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نریندرمودی ظلم وستم کی انتہا کررہا ہے ریاست جموں وکشمیر کو ایک سال سے زائد عرصے سے مکمل کھلی جیل میں تبدیل کررکھا ہے بنیادی انسانی حقوق سلب کر کے کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا دی جارہی ہے ایسے میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ وہ اپنے مظلوم بھائیوں کی آزادی کے لیے اپنا مطلوبہ کردار ادا کریں ۔