وحدت کشمیر پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid وحدت کشمیر پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

گلگت (پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ وحدت کشمیر پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،شہداء کے مقدس خون کے صدقے کشمیری آزادی کی منزل حاصل کر کے رہیں گے ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مجاہد صفت عوام نے نریندرمودی کے بڑوں کو 1947ء میں کلہاڑیوں اور ٹوپی دار بندوقوں سے مار بھگایا اب وقت آگیا ہے کہ نریندرمودی کو سبق سیکھایا جائے ،جماعت اسلامی وحدت کشمیر کی علامت ،تقسیم کشمیر کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ،جماعت اسلامی کے کارکن جماعت اسلامی کی دعوت ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں ،عوام کے دلوں پر دستک دیں ،باقی تما م پارٹیاں اور نظام فیل ہو چکے ،اﷲ کا دیا ہوا عادلانہ اور منصفانہ نظام سے ہی انسانیت کی فلاح و کامیابی مل سکتی ہے ،جماعت اسلامی کی دعوت افراد یا شخصیات کی جانب بلانا نہیں بلکہ بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی غلامی میں دینا ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق وزیر و امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ ،سیکرٹری جنرل اسماعیل شریعت یار،امیر جماعت اسلامی گلگت مولانا تنویر حیدری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنا ن اﷲ کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان نے ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کی زلزلہ،سیلاب اور کورونا کی وجہ سے متاثر ہونے والے دیہاڑی دار طبقے کی خدمت کی خدمت کا یہ سفر جاری ہے انہوں نے کہاکہ روزانہ قرآن کا با ترجمہ مطالعہ کریں ،سیرت صحابہ ،سیرت صلحاء کا مطالعہ کریں اپنے گھروں میں مطالعے کے کلچر کو عام کریں اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں ،دعوت الی اﷲ خدمت خلق داعی کی پہچان ہے جماعت اسلامی کے کارکن اخلاص کے ساتھ دین کے کام کو جاری رکھیں اسی سے دنیا اور آخرت کی کامیابی ملے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر