{AF}
جماعت اسلامی کے ہرسطح کے کارکن اور ذمہ دار اﷲ کے اس پیغام کو اﷲ کی مخلوق تک پہنچائیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ہرسطح کے کارکن اور ذمہ دار اﷲ کے اس پیغام کو اﷲ کی مخلوق تک پہنچائیں ،قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں اپنے قرب وجوار کے لوگوں کو اس بلند نصب العین کے ساتھ جوڑیں ،جماعت اسلامی بھرپور انداز سے آمدہ انتخابات میں حصہ لے گی کارکن اس کی تیاری کریں ،کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا ویژ ن ہے ،جماعت اسلامی محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ دینی تحریک ہے جو اﷲ کے نظام کو غالب کرنے کی جدوجہد کررہی ہے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کے لیے لازوال قربانیاں پیش کررہے ہیں کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے انتخابات میں موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم،عثما ن آکاش سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجلاس میں امراء اضلاع نے جائزہ رپورٹس پیش کیں اور آئندہ کے اہداف طے کئے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ اﷲ کے قرب کے ثمرات عملی زندگی میں ظاہر ہونے چاہیں اﷲ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ عبادات ہیں تلاوت آیات مسنون اذکار،جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے لوگ ٹھنڈک مٹھاس ،سمجھ بوجھ اور راہنمائی حاصل کریں ہمارے ذمہ داران کو کارکنوں اور عوام کے لیے رول ماڈل ہونا چاہیے ،جماعت اسلامی کے ہر سطح کے ذمہ داران زخموں سے چور اور مشکلات کا شکار عوام کی خدمت کریں ان کی داد رسی کریں ان کو راحت پہنچائیں اور ان کی دل جوئی کریں ،انہوں نے کہاکہ اپنے اندر وسعت قلبی اخوت پیدا کریں ،باہمی روابط کو مضبوط کریں عوام کے پاس جائیں ان کے دکھ درد میں شریک ہوں ان کو اﷲ کے ساتھ جوڑیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی پوری قوت کے ساتھ نکلیں کورونا وائرس کے دوران جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے بھرپور عوام کی خدمت کی ہے 10کروڑ سے زائد کا ریلیف عوام تک الخدمت نے پہنچایا ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت کی جائے ۔