{AF}
لوکل گورنمنٹ فنڈز اور منصوبہ جات کی شفافیت کو یقینی بنائے ، عبدالرشید ترابی {/AF}
مظفرآباد(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ فنڈز اور منصوبہ جات کی شفافیت کو یقینی بنائے ،منصوبہ جات کو بروقت مکمل کرے ،آزادکشمیر اور مہاجرین کے حلقوں میں قومی وسائل امانت اور دیانت سے برؤے کار لائے جائیں ،منصوبہ جات کو بروقت مکمل کرنے اور ان میں شفافیت کے لیے مانیٹرنگ کا نظام مزید بہتر بنایا جائے ،مظفرآباد ڈویژن کے گزشتہ 10سالہ پرانے پیرا جات زیر بحث رہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے حسابات کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈپٹی سپیکراسمبلی عامر الطاف،ممبر اسمبلی سحرش قمر نے بھی گفتگو کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ تعمیر و ترقی کے حوالے سے محکمہ لوکل گورنمنٹ کا کردار بہت اہم ہو تا ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ فعال اور متحرک ہو گا تو منصوبہ جات بروقت مکمل ہو ں گے ،منصوبہ جات کو بروقت مکمل کرنے اور مالیاتی ڈسپلن قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مانیٹرنگ کا نظام فعال کیا جائے تا کہ قومی وسائل ضائع ہونے سے بچ جائیں اور لوگوں کو سہولیات فراہم ہوں۔