جنرل اسمبلی کے نئے صدر وولکن بوزکر کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا کریں،اسماعیل شریعت یار

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجنرل اسمبلی کے نئے صدر وولکن بوزکر کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا کریں،اسماعیل شریعت یار{/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل اسماعیل شریعت یار نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی کے نئے صدر وولکن بوزکر کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا کریں،ہندوستان جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اس کے خلاف فوجی مداخلت کی جائے، جماعت اسلامی انتخابات میں موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرے گی،جماعت اسلامی کے بغیر نہ کوئی حکومت بنا سکتا ہے نہ چلا سکتا ہے،آزمودہ جماعتوں نے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا،عوام کے مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آئے،وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو با اختیار اور باوسائل بنائے،گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے اس لیے گلگت بلتستان میں سی پیک کے منصوبوں کا اعلان کیا جائے،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر دیامر ڈیم سمیت گلگت بلتستان کے ڈیمز کی رائلٹی حاصل کرے گی بے روزگاری کا خاتمہ اور نظام عدل قائم کرے گی،فرقہ واریت کی لعنت کو ہمیشہ کے لیے ختم کرے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ اسلام آباد کے موقع پرمرکز جماعت اسلامی میں گلگت بلتستان کے وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے پہلے مرحلے پر گلگت بلتستان میں 13امیدواروں کا اعلان کردیا بقیہ حلقوں میں امیدواران مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں برے طریقے سے ناکام ہو چکیں،پی ٹی آئی مرکز میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے روزانہ مہنگائی کے بم گرا رہی ہے،عوام کے مسائل کا واحد حل جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت کی ہے ہر مشکل گھڑی میں عوام کے دکھ درد کا مداوا کیا ہے،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی ختم کر کے عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھیننا چاہتی ہے لیکن جماعت اسلامی ایسا ہر گز نہیں ہونے دے گی،انہوں نے کہاکہ لوٹے اورلفافے پارٹیاں بدلنے کے لیے پر تو ل رہے ہیں لیکن عوام میں برے طریقے سے آشکار ہو ئے ہیں عوام ان پر اعتماد نہیں کریں گے۔جماعت اسلامی کے پاس امانتدار اور دیانتدار قیادت موجود جو فیلڈ میں اتار دی ہے قومی وسائل کی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے اور جب یہ امانت ہمارے سپرد ہو گی تو ہم اس کو امانتدار ی اور دیانتدار ی سے عوام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر شونٹر ٹنل کے منصوبے پر کام شروع کرائے گی سی پیک میں اعلان کردہ ایکسپریس وے گلگت سے چترال بننا تھی اس کو بحال کرائیں گے تا کہ گلگت سے پاکستان کے دیگر شہروں تک رسائی آسان ہو اور روزگار کے مواقع میسر آئیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے اول روز سے جدوجہد کررہی ہے لیکن اقتدار میں آکر پہلے مرحلے پر یہاں کے عوام کے آئینی اور سیاسی حقوق دلائے گی۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر لوٹ مار اور کرپشن کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرے گی لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کر کے عوام پر خرچ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے درمیان فطری راستوں کو بحال کرے گی گلگت بلتستان کے طلبہ کی آزادکشمیر پاکستان اور اسلامی ممالک کی جامعات میں سکالرشپس اور کوٹے میں اضافہ کروانے کی کوشش کر ے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کے اقدامات نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے جنرل اسمبلی کے نئے صدر وولکن بوزکر مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو بند کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور کشمیریوں کو اپنے وعدے کے مطابق حق خودارادیت دلوائیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر