{AF}
آج آزاد کشمیراور گلگت کے تمام ضلعی ہیڈکواٹرز پر اسرائیل ا ور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدے کے خلاف احتجاج اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے جائیں گے،نورالباری {/AF}
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی کے قائمقام امیر نورالباری نے اعلان کیاہے کی آج آزاد کشمیراور گلگت کے تمام ضلعی ہیڈکواٹرز پر اسرائیل ا ور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدے کے خلاف احتجاج اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے جائیں گے،پوری کشمیری قوم ان مظاہروں میں شرکت کرے،حکومت پاکستان کی طرف سے اس معاہدے کو دوٹوک انداز سے مسترد کرنا چاہیے تھا مگر ایسا نہ ہونا تشویشناک ہے،فلسطین پر اسرائیل نے اسی طرح قبضہ کیا ہے جس طرح ہندوستان نے کشمیرپر کیاہے ،ہندوستان اور اسرائیل قابضین ہیں،متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی او رامت کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے،جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان کے مطابق قائمقام امیر نورالباری نے اپنے موقف کا اظہاراکرتے ہوئے کہاہے کہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے اسرائیل نے اس پر جبرا قبضے کیاہے،اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے قبلہ اول کی آئے روز بے حرمتی کررہاہے ،سواارب مسلمان اپنے قبلہ اول کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتے ،دنیا کے 80ممالک سے دہشت گرد صہیونی اور یہودی جمع کرفلسطین میں آباد کیے گئے ہیں ،پوری امت پر فرض ہے کہ وہ قبلہ اول کو اسرائیل سے آزاد کروائے ،او آئی سی کاقیام بھی اس وقت عمل میں لایاگیاتھا جب دہشت گرد صہیونیوں نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کا نذر آتش کیاتھا،اوا ٓئی سی کے قیام کو مقصد قبلہ اول آزا د کروانا تھا،انھوں نے مطالبہ کیاہے کہ اوآئی سی کا اجلاس بلاکر عرب امارات کے خلاف کارروائی کی جائے ،ترکی کے صدر طیب اردگان کی حمایت کی جائے اور اس کے نقشے قدس پر چلتے ہوئے عرب امارات کا سفارت خانہ بند کیاجائے،کشمیراور فلسطین پوری امت کے مسائل ہیں ،کشمیریوں کوفلسطینیوں کو صرف مسلمان ہونے کی سزاد ی جارہی ہے جو قبول نہیں ہے۔