{AF}
فلسطین کی سرزمین پر ناجائز راسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنا ظلم کی انتہاہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
باغ،سدھن گلی( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ فلسطین کی سرزمین پر ناجائز راسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنا ظلم کی انتہاہے،کشمیراور فلسطین کے پوری امت کے مسائل ہیں،عالمی صہیونیوں نے برطانیہ کی سرپرستی میں پوری دنیا سے دہشت گرد صہیونیوں اور یہودیوں کو فلسطین میں جمع کیا اور اسرائیلی ریاست کا اعلان کیا،برطانوی سامراج کے خاتمے کے بعد امریکہ نے اسرائیل کی سرپرستی شروع کررکھی ہے،تمام اسلامی ممالک اس ریاست کو تسلیم نہ کرنے کا عہد کرچکے ہیں او آئی سی کاقیام مسجد اقصیٰ کی آتشزدگی کے بعد قبلہ اول کو آزاد کروانے کے لیے عمل میں آیاتھا،ہندوستان ا ور اسرائیل انسانیت کے قاتل اور جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں،ان کے خلاف فوجی کاروائی ہونی چاہیے ،ان خیالات کاآظہارانھوں نے اپنے دورہ سدھن گلی اور ادیگر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر الخدمت باغ کے صدر مولانا عبدالمنان گوہر،عبدالحفیظ ،مولانا ہدایت اﷲ سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مدینے کی ریاست کا تصور بڑ اوسیع تھا 22لاکھ مربع میل سے لے کر خلافت عثمانیہ کے دورمیں 56لاکھ مربع میل تک پھیل چکی تھی،دنیا امن وسکون کا سانس لے رہی تھی نظام عدل قائم تھا،پاکستان کا تصوربھی مدینے کی ریاست کا تھا کہ یہاں بھی اسلام کا بول بالاہوگا اسلامی نظام اپنی روح کے ساتھ نافذ ہوگا،لوگ قرآن وسنت کے مطابق اپنی زندگیاں گزاریں گے ،مقبوضہ کشمیرکے عوام آج بھی اسی نظریے کے لیے قربانیاں پیش کررہے ہیں،ہمارے اسلاف نے بھی قربانی اسلام کے لیے دی تھی مگر آج تک اﷲ کا دیا ہوا نظام نافذ نہ ہوسکاجس کی وجہ سے مسائل ہیں ۔انھوں نے کہاکہ آج اﷲ کا دیا ہوا قرآن کا نظام نافذ کردے ہمارے سارے مسائل حل ہوجائیں گے دنیا ہمارے زیر نگریں آجائے گی جو آج ہمیں ڈکٹیشن دے رہے ہیں وہ ہم سے ڈکٹیشن لیں گے،امت کی حقیقی ترجمانی صرف اسلامی تحریکیں کررہی ہیں،انھوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن نے کرونا وباکے دوران تاریخی کام کیاہے عوام کو ریلیف فراہم کیا،آزاد کشمیرمیں الخدمت حقیقی خدمت کررہی ہے ،ہماری سیاست اﷲ کے دین کا قیام اور عوام کی خدمت ہے ہم عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔