کشمیراور فلسطین کے مسائل کا حل اور امت کے عروج کے واحدراستہ جہاد ہے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi کشمیراور فلسطین کے مسائل کا حل اور امت کے عروج کے واحدراستہ جہاد ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}

جنوبی باغ،ہاڑی گہل( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیراور فلسطین کے مسائل کا حل اور امت کے عروج کے واحدراستہ جہاد ہے،نوجوان مثبت سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنے مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کی آزاد ی کے لیے جہاد کی تیاری کریں،ہمارے اسلاف نے جہاد کے ذریعے یہ خطہ آزاد کروایا،جنوبی باغ کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کوشش کی کی ہے اور کرتا رہوں گا،ریاستی اداروں کے اندرمالیاتی ڈسپلن اور اصلاح احوال کیاہے،این ٹی ایس کے ذریعے غریب کے بچے کے لیے سرکاری ملازمت کا دروازہ کھولا ہے،کوشش ہے کہ ریاستی ادارے عوام کے خادم بن کر کام کریں،ظلم اور ناانصافی کے خلا ف لڑنا بھی جہاد ہے،عوام کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑی ہے اور لڑتے رہے ہیں گے،چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی،نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،سردار معروف خان کی خدمت کو تحسین پیش کرتے ہیں،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے سردار معروف خان مرحوم کی یاد میں منعقدہ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سردارتنویر ،خالد کھوکھر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،دریں عبدالرشید ترابی نے مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کیا،تقریبات سے گفتگوکرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کرکرتے ہیں ہماری سیاست اﷲ کے دین کا قیام اور اﷲ کی مخلوق کی خدمت ہے،انھوں نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے جو نظام دیاہے اسی میں ہمارے مسائل کا حل ہے اس نظام کو چھوڑ کر ہم نے بندوں کے نظام اپنائے اور مسائل ہی مسائل پیداہوئے،اس وقت پوری دنیا مسائل کا شکار ہے اور ان سارے مسائل حل اسلام ہے ،اسلامی نظام غالب ہوگا تو مسائل حل ہوں گے انصاف ہوگا غریب کو حق ملے گا،کشمیرکی آزادی کا راستہ بھی جہاد ہے،انھوں نے کہاکہ اپنے آپ کو قرآن وسنت کے ساتھ وابستہ کریں ،قرآن وسنت سے رہنمائی حاصل کریں،قرآن وسنت پر چل کرہی ہم دنیا اور آخرت میں سرخروہوسکتے ہیں جماعت اسلامی معاشرے کی اصلاح چاہتی ہے ہم چاہتے ہیں ایسا معاشرہ قائم جس کی بنیاد دین ہواسلام ہے بھائی چارہ ہوایک دوسرے سے نفرت کی بجائے محبت ہوایک دوسرے کا خیال رکھا جائے ،ایک دوسرے کے حقوق کا تحفظ کیاجائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر