وزیر اعظم راجہ فاروق حید ر کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں،شیخ عقیل الرحما ن ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanوزیر اعظم راجہ فاروق حید ر کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں،شیخ عقیل الرحما ن ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحما ن ایڈووکیٹ نے کہاکہ وزیر اعظم راجہ فاروق حید ر کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں،آخری بھارتی فوجی کونکالتے نکالتے آخری کشمیرہی نہ شہید ہوجائے،مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی انتہاہورہی ہے مودی کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے،یہاں سے جوردعمل ہونا چاہیے وہ نہیں ہورہاہے نہ ہی اسلام آباد سے اور نہ ہی مظفرآباد سے ،مجاہدین کو آزا د کیا جائے ،حکومت اپنے سارے وسائل کشمیرکی آزادی کے لیے وقف کرے آزاد خطے کے لیے کافی ہوچکا اب کچھ وقت مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے لیے بھی نکالا جائے اور وسائل کے ساتھ نکالا جائے،کشمیرمحض تقریروں او رقراردادوں سے نہیں ہندووں کی مرمت سے آزاد ہوگا،ان خیالات کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ہمارے بھائی اوربہنیں کٹ رہی ہے ان کی عصمتیں لٹ رہی ہے اور ہم یہاں خاموش رہیں گے تو یہ وقت بیس کیمپ کے رہنے والوں پر بھی آسکتا ہے مودی کے عزائم خطرنا ک ہیں اس کو نہ روکا گیاتو وہ آزاد کشمیرکے چڑھ دوڑے گا،دشمن کے منصوبوں سے واقف رہتے ہوئے منصوبہ بندی کرنا ہوگی آزاد خطے کو آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے،اس کو اقتدار کو ریس کیمپ نہ بنایا جائے،انھوں نے کہ کشمیر کی تحریک کو بہت بڑا بیس کیمپ میسر ہے اس طرح کا بیس کیمپ کسی آزادی کی تحریک کو حاصل نہیں تھا اور نہ ہی ہے ،اس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر