جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی،نورالباری

{AF}noor ul bariجماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی،نورالباری {/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی کے قائمقام امیر نورالباری نے کہاہے کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی اور موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرے گی،گلگت بلتستان میں بھی پی پی پی اور مسلم لیگ ن کو حکومت کرنے کے مواقعے ملے ہیں،مگریہ جماعتیں ڈیلیور نہیں کرسکیں،اب گلگت بلتستان کے عوام اور خاص کرنوجوان قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں،قوم بارہاان کے جھانسے میں نہیں آئے گی،عوام ان سے مایوس ہوچکے ہیں،وفاقی حکومت سیاسی مداخلت سے باز رہے بر وقت صاف اور شفات انتخابات کو یقینی بنائے جائے،جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے آئینی اور سیاسی حقوق کی جنگ لڑی ہے اور جب تک یہ حقوق مل نہیں جاتے لڑتی رہے گی،ان خیالات کااظہارنھوں نے گلگت بلتستان جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حبیب الرحما ن نے مرکز جماعت میں ملاقات میں ان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم اور سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان بھی موجود تھے،جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حبیب الرحما ن نے گلگت بلتستان کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا ،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ پیشہ ور کھیلاڑیوں نے اپنے معیار زندگی کو بہتر بنایا مگر عوام کی حالت بدستور خستہ ہے،ماضی میں پی پی کی حکومت تو کرپشن میں ایوارڈ حاصل کرچکی ہے مگر مسلم لیگ نے بھی اقرباء پروری لوٹ ماراو رکرپشن کے ریکارڈ قائم کیے،جماعت اسلامی نے باصلاحیت ،امانت دار اور دیانتدار قیادت میدان میں اتار ی ہے،جماعت اسلامی موروثی اور روایتی سیاست کے خاتمے کی علمبرار ہے اور سیاست کو عبادت سمجھتی ہے،انھوں نے کہاکہ قدرتی وسائل اور پانی کے وافر ذخائر ہونے کے باوجود یہ خطہ آ ج بھی موسم سرما میں 20گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا شکاررہتاہے،مسلم لیگ ن کی حکومت کو وفاق نے وسائل بھی دیے مگر درست استعمال نہ ہونے کی وجہ سے سب رائیگاں چلے گئے،تعمیروترقی متاثر ہے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ۔انھوں نے کہاکہ نااہل اورمفاد پرست لوگوں کو ایک بار پھر مسلط کرنے کے لیے خریدوفروخت جاری ہے لالچ او ردباؤ کے حربوں سے ایک جماعت کو لانچ کرنے کی کوشش کی جارہی ۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ تحریک آزادی کشمیر کے موجودہ صورت حال کے تناظر میں الیکشن کے عمل کا شفاف ہونا نہایت اہم اور ضروری ہے،اور متنبہ کیا کہ الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے،انھوں نے مطالبہ کیا کہ چیف کورٹ کی طرف سے دی گئی مدت کے اندر انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے ،لوگوں کو آزاد مرضی سے اپنی حکومت منتخب کرنے کا موقع دیا جائے،انتخابات کے دوران وفاقی حکومت مداخلت سے اجتناب برتے اور ،ا نگران حکومت کو آزادنہ طورپر انتخابات کے انعقاد کے لیے اختیارات دے ۔امیر جماعت اسلامی نے امید ظاہر کی کہ نگران حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبائے گی،انھوں نے جماعت اسلامی کے امیدوران ،ذمہ داران اور کارکنان سے اپیل کی کہ جما عت کا پیغام پہنچانے کے لیے ہر گھر کے دروازے پر دستک دیں ا وربھرپورانداز سے منصوبہ بندی سے انتخابات مہم چلانے کااہتمام کریں

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر