{AF}
غیر مہاجرین کے ڈومیسائل اور سٹیٹ سبجیکٹ ختم کرنا مہاجرین پر بڑ احسان ہوگا،نورالباری {/AF}
اسلام آباد،شنکیاری،مانسہرہ،ابیٹ آباد( پ ر)جماعت اسلامی کے قائمقام امیر نورالباری نے کہاہے کہ غیر مہاجرین کے ڈومیسائل اور سٹیٹ سبجیکٹ ختم کرنا مہاجرین پر بڑ احسان ہوگا،غیر مہاجرین کے ڈومسائل اور سٹیٹ سبجیکٹ بنواکر دینے والوں کو عبرت کا نشان بنایاجائے،20لاکھ مہاجرین کے حقوق پر 73سالوں سے ڈاکہ مارجارہاہے،پاکستان میں بننے والی کشمیری مہاجرین کی کالونیوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا کو نوٹس لیا جائے،ایک ایک گھر میں 7,7پلاٹ الاٹ کیے گئے ہیں اور انہی منظور نظر لوگوں کو دوسری جگہ بھی پلاٹ الاٹ کیے گئے ہیں،مانسہرہ دارہ کشمیرکالونی میں مسجد کے پلاٹ کو بھی معاف نہ کیاگیا،مسجد کے پلاٹ کو تین دفعہ فروخت کیاگیاہے،کشمیرکالونیوں میں منظور نظر لوگوں کو پلاٹ الاٹ کرنے کے بعد ان سے سستے داموں خرید کر بعد میں مہنگے داموں فروخت کرنے کی سرپرستی ممبر اسمبلی کررہے ہیں،مہاجرین کے ساتھ اسی طرح ظلم ہورہاتو جماعت اسلامی ہزارں مہاجرین کو لے کر مظفرآباد کا گھیراؤ کرے گی،مہاجرین کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ شنکیاری،مانسہرہ،ابیٹ آباد قلندر آباد،سلطان پور ،بفہ دوہرایا اور بیرکنڈ کے موقع پر مہاجرین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،کشمیر کالونی مانسہرہ داراہ کا دورہ کیا اور موقع پر لوگوں کے مسائل سنے ،دریں اثناء سابق وزیر لطیف سلہریا کی وفات پر ان کے بھائیوں سے ان کے گھر جا اظہار تعزیت کیا،کشمیریوں کے سنیئر رہنما ماسٹر قبول کے ہاں جا کر ملاقات کی اور شجاعت اور وجاہت کی والد ہ کی وفات پر تعزیت کی،خواجہ مشتا ق،حاجی نادر اور دیگر مقاما ت کشمیری مہاجرین سے اظہار تعزیت کیا،مہاجرین کی کارنر میٹگز کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ کشمیری آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں 20لاکھ کشمیری مہاجرین کشمیریوں کے سفیر بن کر یہاں کام کریں،ہمارے مقبوضہ کشمیرکے بھائی مشکل وقت میں آزادی کے مورچے میں ڈٹے ہوئے ہیں ہم پر فرض ہے کہ ہم ان کی مدد کریں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی مہاجرین کے مسائل کے حل بھی کوشش کررہی ہے اور مسئلہ کشمیراجاگر کرنے کے لیے بھی کام کررہی ہے ،ہماری جماعت دونوں محاذوں پر کام کررہی ہے ،انھوں نے کہاکہ چند عناصر مہاجرین کے حقوق لوٹ رہے ہیں ان کے احتساب کا وقت بھی آچکاہے۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بھرپور انداز سے انتخابات میں حصہ لے گی۔