مودی نے مقبوضہ کشمیر کو گزشتہ ایک سال سے بڑی جیل میں تبدیل کررکھا ہے جہاں ایک کروڑ لوگ قید ہیں،نورالباری ،راجہ فاضل تبسم

{AF}noor ul bariمودی نے مقبوضہ کشمیر کو گزشتہ ایک سال سے بڑی جیل میں تبدیل کررکھا ہے جہاں ایک کروڑ لوگ قید ہیں،نورالباری ،راجہ فاضل تبسم{/AF}

مودی نے مقبوضہ کشمیر کو گزشتہ ایک سال سے بڑی جیل میں تبدیل کررکھا ہے جہاں ایک کروڑ لوگ قید ہیں،نورالباری ،راجہ فاضل تبسم جماعت اسلامی کے ہر سطح کے کارکن اﷲ کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں،جماعت اسلامی بھرپور انداز سے آمدہ انتخابات میں حصہ لے گی کارکن تیاری کریں،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا ہدف ہے میرپور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے قائمقام امیرنورالباری نے کہاکہ حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی،جماعت اسلامی کے کارکن دین کی دعوت اوراﷲ کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں،اﷲ نے اپنی مخلوق کے لیے جو نظام دیا اسی کونافذ کرنے سے ہی ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں ہمارے سارے مسائل کا حل قرآن وسنت رپر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے،متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل کاحل نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے،حکومت متاثرین کے مسائل حل کرے،وفاقی حکومت آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قراردے،آزا دخطہ 2500میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کررہاہے مگر اس خطے کی صرورت صرف 350میگاواٹ ہے ،وفاقی حکومت 350میگاواٹ بجلی کا انتظام پہلے کرے اور اس کے بعد پاکستان کے لیے انتظام کرے،ان خیالات کااظہارانھوں نے ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نئے امیر ضلع مولاناعتیق الرحمان سے حلف لیا،اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم ،سابق امیر راجہ الطاف ،سابق امیر ضلع بشیر شگو او ر دیگر قائدین نے گفتگوکی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے میں اصلاح احوال کے محاذ پر کام کررہی ہے مودی نے مقبوضہ کشمیر کو گزشتہ ایک سال سے بڑی جیل میں تبدیل کررکھا ہے جہاں بچے سے لے کر بوڑھے اورخواتین قید ہیں ان کو بھی آزاد کروانا ہے اور آزاد خطے کے عوام کے مسائل بھی حل کروانے ہیں،انھوں نے کہاکہ لوگوں کو اﷲ کے ساتھ جوڑیں قرآن وسنت پر خود بھی عمل کریں او رلوگوں کو بھی اس طرف راغب کریں،انسان کے پاس دو راستے ہیں ایک جنت کی طرف جاتا ہے اور دوسرا جہنم کی طرف جاتا ہے انسان نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کون سے راستے پر چلے گا،اگر وہ اﷲ کے بتائے ہوئے راستے پر چلے گا تو جنت ملے گی اور اگر بغاوت پر اترے گا تو جہنم میں جائے گا،جہنم بہت بری جگہ ہے،انھوں نے کہاکہ مہلت عمل سے استفادہ کریں ۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم نے کہاکہ ہر حلقے میں وارڈ کی سطح تک نظم قائم کریں،موثر تنظیم قائم ہوگی تو موثر کام ہوگا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر