{AF}
حالیہ بارشوں کے دوران آزادکشمیر میں حادثات کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن نے متاثرین کی مقدور بھر مدد کی اور ریلیف کا ساما ن تقسیم کیا{/AF}
کوٹلی(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران آزادکشمیر میں حادثات کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن نے متاثرین کی مقدور بھر مدد کی اور ریلیف کا ساما ن تقسیم کیا ،اہل خیر دل کھول کر عطیات دیں تا کہ متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا سکیں ،ضلع کوٹلی میں جوڑ جبڑ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثرہونے والے خاندانوں تک ریلیف پہنچایا ان خیالات کااظہار انہوں نے جائزہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہرمشکل وقت میں متاثرین کی امداد کی کورونا وباء کے دوران انسانیت کا درد رکھنے والے مخیر حضرات کی بڑی تعداد نے الخدمت کے ساتھ تعاون کیا حالیہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے متاثرہونے والے خاندانوں کی بحالی میں بھی مخیر حضرات دل کھول کر حصہ ڈالیں ،انہوں نے کہاکہ بہت جلد الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے تحت ورکشاپس کا اہتمام کرے گی تا کہ کسی بھی مشکل کی گھڑی میں ریسکیو اور ریلیف کا کام بروقت انجام دیا جا سکے ،انہوں نے کہاکہ نوجوان آگے بڑھیں اور الخدمت کے رضا کار بن کر خدمت خلق کے اس عظیم مشن سے وابستہ ہو جائیں ۔