{AF}
جماعت اسلامی کا نصب العین ﷲ کی دھرتی پر ﷲ کے دئیے ہوئے نظام کا قیام ہے ،نورالباری {/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا نصب العین ﷲ کی دھرتی پر ﷲ کے دئیے ہوئے نظام کا قیام ہے ،کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا مشن ہے جماعت اسلامی گلگت بلتستان میں بھرپور انداز سے انتخابات میں حصہ لے گی ،جماعت اسلامی کشمیر کی وحدت کی علامت ہے واحد جماعت ہے جو آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ہی نظم رکھتی ہے ،جماعت اسلامی کے کارکن ﷲ کے پیغام کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں عوامی مسائل کے ترجمان بنیں ،انسانیت کی خدمت اور اس کی خیر خواہی ہی ہماری سیاست ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزادکشمیر ضلع اسلام آباد کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد اشرف بلال،سیکرٹری ضلع خالد عمران خالد،مولانا سجاد سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ اور آئندہ کے اہداف طے کئے گے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ جماعت اسلامی ﷲ کی مخلوق کو جنت کا راہی بناتی ہے جماعت اسلامی انبیاؑ کے مشن کی علمبردار ہے نبی پاک ؐ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا ﷲ کے دین کو مخلوق تک پہنچانے کا یہ فریضہ اب امت کی ذمہ داری ہے امت مسلمہ نے اپنے اس منصب کو بھلا دیا ہے جس کی وجہ سے آج وہ مسائل سے دوچار ہے جماعت اسلامی امت مسلمہ کو اپنے حقیقی فرض کی یاد دہانی کروا رہی ہے انہوں نے کہاکہ اسلامی تحریکیں پوری دنیا میں احیاء اسلام کے لیے جدوجہد کررہی ہیں جماعت اسلامی ہی ان ہی تحریکوں کا حصہ ہے انہوں نے کہاکہ بیس کیمپ جن مقاصد کے لیے قیام کیا گیا تھا وہ کشمیر کی آزادی کے لیے عملی جدوجہد کرنا ،آزاد خطے کے عوام کے لیے فلاح وبہبود کا انتظام کرنا جماعت اسلامی آزاد خطے کو حقیقی بیس کیمپ بنانے کی کوشش کررہی ہے تا کہ بقیہ کشمیر کی آزادی کو ممکن بنایا جا سکے ۔