کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے ،نورالباری

{AF}noor ul bari کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے ،نورالباری {/AF}

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے ،جماعت اسلامی آزاد خطے کو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ اور اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،گلگت بلتستان کے انتخابات میں جماعت اسلامی موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کر ے گی ،جماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کے پیغام کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں ،اﷲ کے ساتھ تعلق کو مضبوط کریں قرآن وسنت پر خود بھی عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں ،نیلم جہلم ہائیڈرل منصوبوں کے مطابق مظفرآباد میں جھیلیں تعمیر کی جائیں تا کہ آلودگی کم ہو اور ماحولیات پر منفی اثرات نہ پڑیں ،آزاد خطہ 2500میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کررہا ہے اس خطے کے عوام کو بجلی مفت فراہم کی جائے اور لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد سید ارشد بخاری ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے نظام تبدیل کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے ،چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی جب تک ہم اﷲ کا دیا ہوا نظام قائم اور غالب نہیں کریں گے اس وقت تک امت مسلمہ مسائل کا شکار رہے گی سودی نظام کی بجائے اسلامی معاشی نظام نافذ کیا جائے سودی نظام اﷲ اور اس کے رسول ؐسے کھلی جنگ ہے اﷲ اور اس کے رسول ؐ سے جنگ کرنے والے کامیاب نہیں ہوسکتے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے لیے ویژن 2030کے مطابق اپنے اہداف کے حصول کے لیے جدوجہد کررہی ہے کشمیر کی آزادی کا ہمیں اسی طرح یقین ہے جس طرح صبح سورج طلوع ہونے کا یقین ہے کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اور کررہے ہیں یہ قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر آزاد ہو گا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر