{AF}
شہداء کے مشن کی تکمیل ہم پر قرض اور فرض ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
شہداء کے مشن کی تکمیل ہم پر قرض اور فرض ہے،عبدالرشید ترابی سید خادم حسین شہید سمیت تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بیس کیمپ کی آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کیا باغ(پ ر) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ شہداء کے مشن کی تکمیل ہم پر قرض اور فرض ہے،سید خادم حسین شہید سمیت تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بیس کیمپ کی آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کیا،جو کام1947ء میں مسلم کانفرنس نے کیا اس کو بعد ازاں آگے جماعت اسلامی نے بڑھایا ،موجودہ تحریک آزادی کشمیر کی قیادت سید علی گیلانی،اشرف صحرائی،سید صلاح الدین،عبدالحمید فیاض سمیت دیگر قائدین کررہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے سید خادم حسین شہید کی برسی اور دریں اثناء اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس 1947 میں جماعت نہیں بلکہ کشمیریوں کی نمائندہ تحریک تھی اور سید خادم حسین شہید اس تحریک کے اولین میں سے تھے۔سید خادم حسین شہید مہاراجہ کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے تحریک آزادی کشمیر میں سادات کا کردار قابل فخر ہے تمام شہداء ہمارے محسن ہیں، 1947 کے جہادی کردار کو ہم سلام پیش کرتے ہیں لیکن شیخ عبداﷲ کی مسلم کانفرنس سے علیحدگی کے بعد شیخ عبداﷲ نے مسلم کانفرنس اور پاکستان کا نام لینے والوں کو چن چن کر شہیداورہجرت پر مجبور کر دیا جس کے نتیجے میں مسلم کانفرنس کے سرکردہ لوگ پاکستان چلے آئے انہوں نے کہاکہ اس کے بعداس تحریک کو مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی اور جماعت اسلامی نے آ گے بڑھ کر سنبھالا دیا جو آج تک ان ہی کی قیادت میں جاری ہے ہندوستان کے جرنلز نے تسلیم کیا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنے سے پہلے جماعت اسلامی کو ختم کرنا ہو گا جماعت اسلامی اس تحریک کی حقیقی پشتیبان ہے جب تک جماعت اسلامی کو ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک تحریک آزادی کشمیر ختم نہیں ہوسکتی اسی کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے امیر سمیت ہزاروں کارکنان کو گرفتار کر کے ہندوستان کی دور دراز جیلوں میں قید کررکھا ہے ،سیاسی جدوجہد کی پاداش میں جماعت اسلامی کے کارکنان کو بے پنا مظالم کا سامنا ،ہزاروں کی تعداد میں شہادتیں اور گرفتاریاں،جائیدادیں ضبط اور املاک تباہ کر دئے گئے انہوں نے کہاکہ عسکری محاذ پر سید صلاح الدین مجاہدین کے سپریم کمانڈر ہیں جن کی قیادت میں مجاہدین ہندوستان کی طاقت ور فوج سے نبردآزما ہیں مجاہدین نے عملی طور پر قابض بھارتی فوج کو شکست سے دوچار کردیا تھا لیکن جنرل مشرف کے یوٹرن نے ہندوستان کو ایک بار پھر آکسیجن فراہم کی انہوں نے کہاکہ کشمیر کی موجودہ سیاسی اور عسکری قیادت کا اعزاز بھی سادات کو حاصل ہے، سید صلاح الدین کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط اور بیٹے پابند سلاسل ہیں انہوں نے کہاکہ لوگوں کو بھول جانا چاہیے کہ پاکستان کی مدد کے بغیر کشمیر میں آزادی کی تحریک کامیاب ہو سکتی ہے،پاکستان اور پاک فوج کے خلاف مہم دشمن کا ایجنڈا ہے نوجوان اس سے دور رہیں۔