تارکین وطن نے نریندرمودی کا مکروہ چہرہ دنیا میں بے نقاب کردیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidتارکین وطن نے نریندرمودی کا مکروہ چہرہ دنیا میں بے نقاب کردیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

پیٹربرو(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ تارکین وطن نے نریندرمودی کا مکروہ چہرہ دنیا میں بے نقاب کردیا ،کشمیریوں نے جہاد سے خطہ آزاد کروایا جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،جماعت اسلامی انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی ،گلگت بلتستان کے انتخابات میں جماعت اسلامی نے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار دیا ہے ،جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے وژن کو لے کر چل رہی ہے ،ہندوستان تمام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہا ہے ،12لاکھ ہندوؤں کو ڈومسائل جاری کردئیے ہیں جو عالمی برادری کے لیے چیلنج ہے عالمی برادری اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا بنیاد ی اور پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وژن 2030کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب،جماعت اسلامی اورسیز کے کنونیئر راجہ جہانگیر خان،ریاض ولی،چوہدری محمد شریف،رشید نعمانی،ایوب مسلم،غفارت شاہد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے بے مثال کردار ادا کیا ہے ،میں تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ کو ان خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،تارکین وطن نے حقیقی معنوں میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا نریندرمودی کے مظالم اور اس کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا کشمیری دنیا میں جہاں بھی ہیں وہ اپنا کردار اداکرتے رہیں گے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اپنے ویژن کے مطابق پیش قدمی کررہی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر