جماعت اسلامی محض سیاسی جماعت نہیں بلکہ یہ ایک دینی تحریک ہے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی محض سیاسی جماعت نہیں بلکہ یہ ایک دینی تحریک ہے ، عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ(پ ر) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی محض سیاسی جماعت نہیں بلکہ یہ ایک دینی تحریک ہے ،یہ نظریے کی بنیاد پر قائم کی گئی اس کے پیش نظر انسانی زندگی کے پورے نظام اور اس کے تمام شعبوں سمیت اﷲ کی بندگی اور انبیاؑ کی ہدایت پر قائم کرنا ہے ،جماعت اسلامی نے گذشتہ الیکشن میں جو حکمت عملی بنائی اس کے نتیجے میں نظام کی اصلاح کی بھرپور کوشش کی ،این ٹی ایس،پبلک سروس کمیشن کے ذریعے میرٹ پر غریب لوگوں کو سفارش اور رشوت کے بغیر ملازمت کے دروازے کھلوائے جس پر مطمین ہوں ،سراج الحق کی تجویز پر نوازشریف نے آزادکشمیر کے بجٹ میں اضافہ کیا جس کے باعث ہر حلقہ انتخاب میں سوا ارب روپے کی سکیمیں دی گئیں ،جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ان لوگوں نے جماعت اسلامی میں شامل ہوکر در اصل خود کو دین سے وابستہ کیا ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی جنوبی باغ کے زیر اہتمام کیانہ کوٹھیاں کے مقام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرصدر جے آئی یوتھ نثار احمد شائق، امیر جماعت اسلامی جنوبی باغ سردار تنویر ،سردار بشارت سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر موثر شخصیات نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی ،عبدالرشید ترابی نے انہیں ہار پہنائے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر ہم نے جن لوگوں سے عہد کیا تھا اس کو پورا کیا جس گاؤں کا جو حصہ بنتا تھا پوری دیانتداری کے ساتھ ان تک پہنچایا ،جنوبی باغ کو ترجیح اول میں رکھا یہ علاقے پسماندہ چلے آرہے تھے ہم نے کوشش کی کہ ان علاقوں میں کام زیادہ ہوں جماعت اسلامی کی اسمبلی میں دو نشستیں ہیں ہم نے بھرپور کوشش کی کہ حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے ،ہم نے آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ دوگنا کردیا این ٹی ایس اور شفاف پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پڑھے لکھے لوگوں کو ملازمتیں دلوائیں ،پرچی سسٹم اور رشوت کے نظام کی حوصلہ شکنی کی عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کرے تو ہم اس خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ کشمیر کے حوالے سے اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور کردار ادا کیا اور کشمیر کی آزادی تک کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ نثار احمد شائق نے کہاکہ نوجوان ظلم کے خلاف دیوار بنے ہوئے ہیں ہم نے کوشش کی کہ نوجوانوں کو ان کا حق دلوایا جائے نوجوان عبدالرشید ترابی کے دست وبازو ہیں ہم مل کر تبدیلی لائیں گے جنوبی باغ کے رہنما سردار تنویر احمد نے کہاکہ عبدالرشید ترابی نے جو کام کیے ہیں وہ تاریخ کا سنہری باب ہیں اہل جنوبی باغ عبدالرشید ترابی کا شکریہ ادا کرتے ہیں یہاں کے لوگوں کو محکمہ برقیات سے شکایت تھی تو عبدالرشید ترابی نے حل کروائی اس موقع پر سردار بشارت نے عبدالرشید ترابی کا شکریہ ادا کیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر