مستقبل جماعت اسلامی کا ہے، نورالباری،راشد نسیم

{AF}noor ul bariمستقبل جماعت اسلامی کا ہے، نورالباری،راشد نسیم{/AF}

 22کروڑ عوام صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم نے کہا ہے کہ 22کروڑ پاکستانی عوام صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے ،کشمیری تکمیل پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں ،تحریک آزادی کشمیر در اصل تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے ،اقوام متحدہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوائے ،نریندرمودی کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے حکومت پاکستان سوا کروڑ کشمیریوں کے بچانے کے لیے عملی اقدامات کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس اور دریں اثناء اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے قائمقام امیر نورالباری سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر راشد نسیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس بہترین نصب العین اور اعلیٰ منصوبہ بندی موجود ہے جماعت اسلامی کے کارکن اپنے نصب العین اور منصبوبہ عمل کے مطابق کام کو جاری رکھیں تا کہ رائے عامہ منظم کر کے اس خطے کو حقیقی اسلامی ریاست بنایا جاسکے ،جماعت اسلامی اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کے دین کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر زور لگائیں اور اﷲ کا دین قائم کریں نظام عدل قائم کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے جماعت اسلامی کے پاس ہر سطح پر امانتدار اور دیانتدار قیادت موجود ہے جو نظام کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ جماعت اسلامی ویژن 2030کے مطابق اہداف کے حصول کے لیے کوشش کررہی ہے کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا ہدف ہے ۔جماعت اسلامی پاکستان نے تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی پشتیبانی کا کردار ادا کیا ہے پوری کشمیری قوم جماعت اسلامی پاکستان کی شکر گزار ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر