گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی نے تاریخی جدوجہد کی اور کررہی ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiگلگت بلتستان کے عوام کے آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی نے تاریخی جدوجہد کی اور کررہی ہے ،عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی نے تاریخی جدوجہد کی اور کررہی ہے ،نریندرمودی نے سوا کروڑ کشمیریوں کو گزشتہ 14ماہ سے یرغمال بنا رکھا ہے انسانی المیہ رونما ہونے سے قبل عالمی برادری مداخلت کرے ،جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کو عبادت سمجھتی ہے ،میرٹ کی بحالی اور حق دار کو حق دلانا ہمارا ہدف ہے ،73سالوں میں پہلی مرتبہ بغیر رشوت اور سفارش کے غریبوں کے بچوں کے لیے ملازمتوں کے دروازے کھلوائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ وسطی باغ کی کور کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو اور دیگر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پولنگ اسٹیشن کی سطح تک موثر نظام قائم کیا جائے موثر لوگوں کو شامل کیا جائے نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے ،انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے لیے جماعت اسلامی نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں اور کررہی ہے اسی طرح آزاد خطوں کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہرفور م پر جماعت اسلامی نے آواز اٹھائی ہے اور لوگوں کے مسائل حل کیے ہیں ،آزادکشمیر میں جماعت اسلامی نے جن اہداف کے حصول کے لیے مفاہمت کی تھی اس میں کامیاب رہی ہے آزادکشمیر کے اندر اصلاح احوال کے حوالے سے بہتری آئی ہے اسی طرح کشمیر کی آزادی کے حوالے سے عالمی اور قومی سطح پر رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں ہے نریندرمودی کے متعصبانہ اقدامات نے ہندوستان کو ٹوٹنے کی طرف گامزن کردیا ہے کشمیرکی آزادی در اصل ہندوستان کے حصے بخرے کرنے کا عنوان بنے گی ،نریندرمودی کی ہندو توا سوچ پورے ہندوستان کو آگ میں جھونک رہی ہے حکومت پاکستان خالصتان کی باغی حکومت کو تسلیم کرے اور کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر