گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کی صلاحیت جماعت اسلامی کے پاس ہے ،مولانا عبدالسمیع

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کی صلاحیت جماعت اسلامی کے پاس ہے ،مولانا عبدالسمیع{/AF}

استور(پ ر) جماعت اسلامی گلگت بلتستان سیاسی امور کے چیئرمین و نامزد امیدوار استور مولانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کی صلاحیت جماعت اسلامی کے پاس ہے ،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی ترجمانی اور حفاظت کی ہے ،دیامر ڈیم سمیت گلگت بلتستان کے ڈیمز کی رائلٹی یہاں کے عوام کو دی جائے ،سی پیک کا گیٹ وے گلگت بلتستان ہے یہاں کے عوام کے لیے منصوبے دیے جائیں ،میرٹ کی بحالی اور رشوت کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی میدان عمل میں ہے موثر پارلیمانی رول حاصل کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ اب وقت ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ کریں باقی ساری جماعتیں عوام آزما چکے ہیں اب جماعت اسلامی کو آزمائیں بنیادی مسائل پانچ سالوں میں حل نہ کیے تو سیاست سے کنارہ کش ہو جائیں گے ،گلگت بلتستان کی تمام بڑی پارٹیاں کرپشن ،میرٹ کی پامالی اور رشوت کے سیکنڈل کا حصہ ہیں امانتدار اور دیانتدار قیادت جماعت اسلامی نے میدان میں اتار دی ہے عوام ووٹ دے کر کامیاب کریں ،گلگت بلتستان میں جب بھی کوئی مشکل گھڑی آئی تو جماعت اسلامی نے آگے بڑھ کر عوام کی خدمت کی عوام کی خدمت کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے تعلیم،صحت کی مفت سہولیات فراہم کریں گے ،گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں تعلیمی ادارے اور ہسپتال قائم کریں گے میرٹ کی بنیاد پر روزگار فراہم کریں گے ظلم اور نا انصافی کے کلچر کو ختم کریں گے فرقہ واریت کے خلاف جماعت اسلامی جہاد کررہی ہے اس کا خاتمہ کریں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر