جنوبی ایشیاء میں دیر پا اور پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے ،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalid جنوبی ایشیاء میں دیر پا اور پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

لوٹن(پ ر) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں دیر پا اور پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے ،نریندرمودی نے سوا کروڑ کشمیریوں کو گزشتہ 14ماہ سے یرغمال بنا رکھا ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ، مقبوضہ کشمیر کے سنگین حالات عالمی امن اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لمحہ فکریہ ہیں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے عالمی برادری خاموشی کا روزہ توڑ کر اپنا کردار ادا کرے ،عالمی برادری کی خاموشی ہندوستان کو مزید مظالم ڈھانے کی شہ دے رہی ہے ،تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ کی سفارتی محاذ پر خدمات قابل تحسین ہیں نریندرمودی کے مکروہ چہرے کو دنیا میں بے نقاب کیا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،دریں اثناء انہوں نے یوکے اسلامک مشن شعبہ ریلیف کے سربراہ محمد ریاض ولی رہائش گا ہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی،جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر و کنونیئر اورسیز راجہ جہانگیر خان،چوہدری شریف ،نائب صدر شفقت محمود،ڈپٹی سیکرٹری راجہ شکیل اور شوکت بٹ سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،اس موقع پرڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ آزاد خطے میں جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکن مظلوم اور محکوم کشمیری عوام کی پشت پر کھڑے ہیں اور صبح آزادی تک ہم کشمیریوں بھائیوں کے شانہ بشانہ رہیں گے ، جماعت اسلامی مسئلہ کشمیر کا پُرامن اور مستقل حل چاہتی ہے کشمیر کی تقسیم اور تحریک کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے حکومت پاکستان کو بھی اپنا موثر کردار ادا کرنے پر بار بار توجہ دلائی جارہی ہے پاکستان موجودہ حالات میں اپنا عملی کردار ادا کرے بھارت کے ناپاک عزائم اور منصوبوں کے خلاف ٹھوس حکمت عملی اختیار کرے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے برطانیہ میں کشمیرڈیجیٹل مہم ملک بھر میں بھرپور انداز سے جاری ہے برطانیہ اور یورپ میں بھارت کے ظلم اور بربریت کو اجاگر کیا جارہاہے انسانی حقوق کی پامالیوں اور گذشتہ ایک سال سے مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیوں جیسی صورت حال کو یورپین ایوانوں تک پہنچایا جارہا ہے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر