{AF}
حکومت حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا حقیقی جائزہ لے کر متاثرین کی فوری امداد کرے ،محمود الحسن چودھری{/AF}
کوٹلی(پ ر) جماعت اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل و نامزد امیدوار قانون ساز اسمبلی محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ حکومت حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا حقیقی جائزہ لے کر متاثرین کی فوری امداد کرے ،بارشوں کے باعث جو لوگ جان کی بازی ہا ر گئے ان کے لواحقین کے لیے معقول معاوضے کا اہتمام کیا جائے ،بارشوں کے باعث جن لوگوں کے مکانات تباہ ہو گئے ان کے مکانات کی تعمیر اور جن کے مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر تباہ ہوئے ان کے لیے متبادل زمین الاٹ کی جائے ،ڈی سی کوٹلی اور انتظامیہ نے جوہڑ جبڑ میں آمد سے عوام کی حوصلہ افزائی ہوئی ڈی سی کے اعلان کردہ متبادل زمین کے الاٹ منٹ کے اقدامات کیے جائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں اور ان کے حقیقی تجزیے کی ضرورت ہے تا کہ مستحق تک امداد پہنچ سکے حکومت اور اس کا متعلقہ محکمہ اس حوالے سے فوری اقدامات کرے تا کہ متاثرین کی بحالی کا عمل تیز کیا جاسکے ۔