کورونا وائرس اور بارشوں کے باعث کسان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ، فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassamکورونا وائرس اور بارشوں کے باعث کسان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ،  فاضل حسین تبسم{/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹر ی جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور بارشوں کے باعث کسان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ،پاکستان میں 70فیصد ضرورت کاشتکاری کی جاتی ہے جس سے عوام کی ضروریات پوری کی جاتی ہیں حکومت پاکستان کسانوں کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کرے ،جماعت اسلامی نے آزادکشمیر میں کسانوں کے لیے شاندار لائحہ عمل تیار کیا ہے ،کسان اس وقت تاریخ کے مشکل حالات سے گزررہے ہیں ان کی امداد ضروری ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کسان بورڈ خیبر پختوانخواہ کے سیکرٹری جنرل عبدالصمدصافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالصمد صافی نے وفد کے ہمراہ مرکز جماعت اسلامی آزادکشمیر میں ملاقات کی اس موقع پر کے پی کے کسان بورڈ کے سیکرٹری جنرل نے کسانوں کے مسائل سے آگاہ کیا ،کورونا وائرس اور بارشوں کے باعث کسانوں کے نقصانات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ کسان بہت متاثر ہوئے ہیں پاکستان کی معیشت کا انحصار کاشتکاری پر ہے حکومت پاکستان کسانوں کے اس نقصان کے ازالے کے لیے پیکیج کا اعلان کرے تا کہ کسان ایک بار پھر کاشتکاری کو جاری رکھ سکیں اور پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرسکیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر