{AF}
کشمیر کی آزادی ہندوستان کے حصے بخرے کرنے کا عنوان بنے گی،عبدالرشید ترابی،راجہ نصیر احمد {/AF}
کشمیر کی آزادی ہندوستان کے حصے بخرے کرنے کا عنوان بنے گی،عبدالرشید ترابی،راجہ نصیر احمد
کشمیریوں کی زنجیریں کھولی جائیں تو کشمیر کو ہندوستان کی فوج کا قبرستان بنائیں گے ،مودی اپنے ایجنڈے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے لیکن یہاں سے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی جس کے نتیجے میں مقابلہ کیا جاسکتا ہے ،فاتح کوٹلی و آزاد پتن میجر جنرل راجہ سخی دلیر سمیت دیگر شہداء اور مجاہدین کے مشن کی تکمیل ہم پر فرض اور قرض ہے ،حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے ،نریندرمودی پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکا ہے عالمی برادری کشمیرمیں مداخلت کرے ،برسی سے وزیر حکومت راجہ نصیر احمد خان، ملک نواز،سردار رزاق،حبیب الرحمان آفاقی،توقیر گیلانی ،راجہ محفوظ ،مشتاق نوازو دیگر کا خطاب سرساوہ(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر نامور مجاہد میجر جنرل راجہ سخی دلیرخان ہمارے قومی ہیرو تھے، مجاہدین ضلع کوٹلی کے بڑے نام جن میں نائیک سیف علی نشان حیدر شامل ہیں،یہاں کے پڑھے لکھے لوگ ان کی خدمات کو کتابی شکل میں تشکیل دیں تا کہ نسل نو کو عظیم مجاہدین اور شہداء کی قربانیاں بتائی جا سکیں 73سال سے مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں نے سرنڈر نہیں کیا علم حریت لے کر کھڑے ہیں ،5لاکھ قربانیاں پیش کر چکے ہیں کشمیر ی تھکے نہیں ہیں پہلے سے زیادہ جذبے کے ساتھ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے عوام حکومت پاکستان اور بیس کیمپ کے کردار سے مطمین نہیں ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے نامور ہیرو میجر جنرل راجہ سختی دلیر خان کی 26ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر حکومت راجہ نصیر احمد خان،مسلم کانفرنس کے سینئر راہنما ملک نواز،پاکستان تحریک انصاف کے سردار رزاق،امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی حبیب الرحمان آفاقی،لبریشن فرنٹ کے توقیر گیلانی ،راجہ محفوظ ،مشتاق نواز،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ 5اگست کے اقدامات کے بعد ہندوستان جو مراحل طے کر چکا اور بقیہ عزائم ان کے منشور کا حصہ تھے مودی فخر سے کہتا ہے کہ میں نے وعدے پورے کر دئیے 370ختم کیا بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کیا اس کے منشور کا چوتھا نقطہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان پر قبضہ کرنا ہے اس لیے یہ خطہ حالت جنگ میں ہے دشمنوں کے عزائم کو سمجھنے اور تدارک کی ضرورت ہے ،جنگیں اور تحریکیں بیانیہ کی بنیاد پر لڑی جاتی ہیں اس میں انتشار ہو تو قربانیوں کے باوجود منزل حاصل نہیں کی جاسکتی ،چوہدری غلام عباس نے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصور کا ساتھ جبکہ شیخ عبداﷲ نے گاندھی کے نظریے کا ساتھ دیا لیڈر شپ کی غلطیوں کی وجہ سے پوری قوم غلامی کی زندگی گزار رہی ہے آج شیخ عبداﷲ کے بیٹے اور پوتے قائد اعظم کے موقف کی تائید کررہے ہیں سری نگر میں نوجوان کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا کر اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں ،کشمیریوں کو ان کے مقدمے کی خود ترجمانی کرنے سے دنیا ان کی بات سننے گی ،آزادکشمیر اسمبلی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 13ویں ترمیم کے ذریعے جو ایکٹ1974میں جو سقم رہ گیا تھا اس کو دور کیا ،تحریک آزادی کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کریں گے ،جس پر ساری حریت قیادت متحد ہے ،حق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ساری جماعتیں متحد ہیں اس پر کسی کوکوئی اختلاف نہیں ،ہمارا مقدمہ دنیا میں بہت مضبوط لیکن دنیا حقائق کی بجائے مفادات کی حمایت کرتی ہے ،اپنی صفوں میں اتحاد ویکجہتی پیدا کرنا ہے نریندرمودی حماقت کرے سختی دلیر کے کاروں حریت کے نوجوانوں کی زنجیریں کھلیں تو ہندوستانی افواج کاکشمیر قبرستان بنائیں گے ،کشمیر آزاد ہو گا اور ہندوستان ٹکڑوں میں تقسیم ہو گا ،کشمیر کی آزادی ہندوستان کے حصے بخرے کرنے کا عنوان بنے گی ،کشمیریوں کی زنجیریں کھولی جائیں تو نوجوان سخی دلیر کی طرح کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں مجاہدین نے ہندوستان کو عملاً شکست سے دوچار کردیا تھا یوٹرن نہ لیا جاتا تو آج کشمیر آزاد ہوتا اس موقع پر وزیر حکومت راجہ نصیر احمد خان نے کہاکہ مجاہدین نے خطے کو فتح کیا اور راجوری تک گئے سخی دلیر کسی برادری اور علاقے کے نہیں قوم کے ہیرو ہیں ،ان کے مشن پر چلتے رہیں گے ،تحریک آزادی کشمیر میں ہماری قیادت چوہدری غلام عباس،غازی ملت سردار ابراہیم اور سردارقیوم نے راہ متعین کی اور اس خطے کو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنایا گڈ گورننس ہو گی ،1947ء کے بزرگ ہمارے ہیرو تھے مقبوضہ کشمیر کی عوام اس وقت اٹھ کھڑی ہو جاتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے شیخ عبداﷲ نے کشمیریوں سے غداری کی جس کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے ،تقسیم کشمیر کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔