نریندرمودی کی انسانیت کش پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان کے اندر ایک اور پاکستان بنے گے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiنریندرمودی کی انسانیت کش پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان کے اندر ایک اور پاکستان بنے گے،عبدالرشید ترابی {/AF}

ہاڑی گہل ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نریندرمودی کی انسانیت کش پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان کے اندر ایک اور پاکستان بنے گے،کشمیرکی آزادی اور نظام عدل کا قیام ہمار امشن ہے،میرٹ کی بنیاد پر این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے غریبو ں کے بچوں کے لیے ملازمت کے دروازلے کھلوائے جس پر مجھے دلی اطمینان ہے،غریبوں کے بچوں کو 73برسوں میں پہلی مرتبہ میرٹ پر بغیر سفارش او ررشوت کے ملازمتیں ملیں،جماعت اسلامی ایسا نظام اور معاشرہ قائم کرنا چاہتی ہے جس میں حق دار کو حق ملے ،تھانے اور کچہریاں خوف کا نشان بننے کی بجائے عوام کی محافظ بنے ،ریاستی ادارے عوام کی خدمت کریں،محکموں کے انداراصلاح احوال کی کوشش کررہاہوں،جو ٹھیکیدار کرپشن کرے گا جیل جائے گا،جو سرکاری آفسر کام میں غفلت کرے گا اس کی باز پرس ہوگی،جماعت اسلامی نے کشمیرکی آزادی اور نظام کی اصلاح کے لیے مسلم لیگ ن کے ساتھ سیاسی مفاہمت کی ،محکموں کے اندر اصلاح احوال کی پوری کوشش کررہاہوں،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سلوٹ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر درجنوں افراد نے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا عبدالرشید ترابی نے نئے شامل ہونے والوں سے حلف لیا،اس موقع پر پختہ سڑک کا افتتاح کیا،تقریب سے سردارتنویر،سردار آصف اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں کو مبادک باد اور استقامت کو دعاکرتا ہوں جماعت اسلامی کارکنوں کی جماعت ہے یہاں کارکنو ں کی عزت کی جاتی ہے اور سراج الحق کارکن سے امیر جماعت بن گئے ،جماعت اسلامی میں موروثیت اور اجارہ داری نہیں ہے ،میں خاص کرنوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوکر اپنا کردارا دا کریں دنیا میں جہاں بھی کوئی انقلاب یاتبدیلی آئی ہے وہاں کے نوجوانوں نے ہراول دستے کا کردار ادا کیاہے ،جماعت اسلامی نے نوجوانوں میں کام کو آگے بڑھانے کے لیے جے آئی یوتھ قائم کی ہے،نوجوان اس میں شامل ہوں،انھوں نے کہاکہ نوجوانوں کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑی ہے اور آئند ہ بھی لڑتے رہیں گے اسمبلی کے فلور پر میں نے تجویز کیاہے کہ نوجوانوں کے لیے ایک بڑے پیکیج کا اعلان کیا ہے ہماری آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں کاہے اس وقت لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں ان کے باعزت روزگار کے لیے مواقعے پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی نے اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور کردار ادا کیا ہے اور کرتی رہے گی،انھوں نے کہاکہ قرآن وسنت کے مطابق اپنی زندگیاں گزاریں گے تو کامیابی ملے گی،دنیا اور آخرت کی کامیابی اﷲ اور اﷲ کے رسول صعلم کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنے میں مضمرہے،ایک دوسرے کی مدد کریں اپنے معاہلات درست رکھیں،حقوق اﷲ کے ساتھ حقوق العبادکا خاص خیال رکھیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر