آزادکشمیر کے معروف صحافی ایڈیٹر روزنامہ صدائے چنار اعجاز عباسی کے ساتھ پی آئی ڈی میں نارواسلوک کی شدیدمذمت کرتا ہوں،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid آزادکشمیر کے معروف صحافی ایڈیٹر روزنامہ صدائے چنار اعجاز عباسی کے ساتھ پی آئی ڈی میں نارواسلوک کی شدیدمذمت کرتا ہوں،ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}

لندن(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے معروف صحافی ایڈیٹر روزنامہ صدائے چنار اعجاز عباسی کے ساتھ پی آئی ڈی میں نارواسلوک کی شدیدمذمت کرتا ہوں وفاقی حکومت اس واقعے کا فوری نوٹس لے ،وفاقی حکومت اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروا کر ملوث افسر کو قرارواقعی سزاد ی جائے تا کہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں ،صحافت معاشرے کی آنکھ اور حکومت کومسائل کی درست نشان دہی کا ذریعہ ہے صحافیوں کی آواز کو بند کرنے کی بجائے ان سے راہنمائی لی جائے ،صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے آزادکشمیر سے شائع ہونے والے اخبارات کو بھی اشتہارات فراہم کیے جائیں ،ترجمان کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ اس واقعے کا نوٹس لے کر فوری طور پر اس معاملے کو یکسو کیا جائے اس سے تحریک آزادی کشمیر پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر