{AF}
جنوبی باغ کوٹھیاں اور سلوٹ سے درجنوں افراد دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شامل {/AF}
جنوبی باغ کوٹھیاں اور سلوٹ سے درجنوں افراد دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شامل،عبدالرشید ترابی کی مکمل حمایت کا اعلان ہاڑی گہل(پ ر) جنوبی باغ کوٹھیاں اور سلوٹ سے دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر درجنوں افراد جماعت اسلامی میں شامل ،عبدالرشید ترابی کی مکمل حمایت کا اعلان،عبدالرشید ترابی نے نئے شامل ہونے والوں سے حلف لیا ،نئے شامل ہونے والوں میں سردار داؤد،سردار رفیق،سردار افضل ،سردار محمد صدیر،سردار فرید،سردار امداد حسین،راجہ محمد رشید،راجہ احمد،سردار محمد وحید،راجہ زرین،سردار نزاکت ،سردار ثوبان مقصود،سردار ارسلان مقبول،عثمان فیاض،سردار اعظم علوی ،سردار علی رفیق ،اختر علوی سمیت دیگر نے اپنے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والوں نے مشترکہ طور پر کہا کہ عبدالرشید ترابی مظلوم عوام کی توانا آواز ہیں وہ عالمی سطح کے لیڈر ہیں انہوں نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کیے ہر کسی کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں کشمیر کی آزادی کے لیے ان کی جدوجہد تاریخ کا روشن باب ہے ،آج ہم عبدالرشید ترابی کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔