{AF}
ﷲ کا دیا ہوا نظام نافذ ہو جائے تو ﷲ تعالیٰ اپنے خزانوں کے منہ کھول دیں گے ، عبدالرشید ترابی{/AF}
مظفر آباد(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ﷲ کا دیا ہوا نظام نافذ ہو جائے تو ﷲ تعالیٰ اپنے خزانوں کے منہ کھول دیں گے ،سودی معیشت نے دنیا کے نظام ہائے معیشت تباہ کر دئیے سودکے خاتمے سے ہماری معیشت بہتر ہوسکتی ہے ،حکومت سود کے خاتمے کا اعلان کرے اور اسلامی معاشی نظام کو فروغ دے تا کہ ہم معاشی طور پر مستحکم ہوسکیں ،کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے اب تحریک آزادی کشمیر کو منزل سے ہمکنار کرنا مظفرآباد اور اسلام آباد کی ذمہ داری ہے ،آزادکشمیر کی تمام واٹر ز سپلائی سکیموں کو بروقت مکمل کر کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا اہتمام کیا جائے ،کفل گڑھ سمیت جو واٹر سپلائی سکیمیں نامکمل ہیں انہیں فوری مکمل کیا جائے ،میرٹ کے قیام سے رشوت اور سفارش کا دروازہ بند ہو گا ،محکمہ برقیات بلات پر میٹر پر موجود ریڈنگ کی تصویر کی اشاعت لازمی کرے تا کہ بوگس بلات سے نجات مل سکے ،آزادکشمیر کے عوام کو سو فیصد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز لائنیں نہ ہونے کے باعث قابل استعمال نہیں لائنیں بچھا کر ٹرانسفارمرز کو فعال کیا جائے تا کہ بجلی کی ولٹیج کی کمی کا مسئلہ حل ہو ،بجلی کی پرانی لائنیں جو گزشتہ کئی عشروں پہلے آبادی کے حساب سے ڈیزائن کی گئیں تھیں وہ اب موجودہ آبادی کا لوڈ برداشت نہیں کر پا رہی جس سے لو وولٹیج کے مسائل ہیں ان لائنوں کو موجودہ آبادی کے حساب سے ازسر نو ڈئیزان کیا جائے تا کہ آبادی کے مسائل حل ہوں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے فیزیکل پلاننگ اینڈ ورکس اور محکمہ برقیات کے حسابات کی پڑتا ل کے موقع پر اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ اسلامی حکومت اور معاشرے کے قیام سے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے حکومت محکمے اس لیے بناتی ہے تا کہ عوام کے مسائل حل ہوں محکمے کے ملازمین عوام کے خادم بن کر کام کریں تا کہ مسائل بھی حل ہوں اور ﷲ بھی راضی ہو خوف خدا اور جواب دہی کے عمل کے ذریعے ہی کام کی استداد کار بڑھائی جاسکتی ہے اس موقع پر سیکرٹری برقیات کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کی تحسین کی گئی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ میری کوشش ہے کہ محکموں کے اندر مالیاتی ڈسپلن قائم ہو اور محکمے عوام کے خادم بن کر کام کریں محکموں میں جو بقایا جات جو گزشتہ کئی سالوں سے چلے آرہے تھے ان کو ریکور کیا ہے آئندہ کے لیے طے کیا ہے کہ منصوبے بروقت مکمل ہوں گے اور ایسے ٹھیکیدار جو منصوبوں کو بروقت مکمل نہیں کرپائیں گے یا مطلوبہ معیار کے مطابق کام نہیں کریں گے انہیں بلیک لسٹ کیا جائے گا اور ایسے افسران جو منصوبوں کی نگر انی میں کوہتائی کریں گے ان سے باز پرس ہو گی انہوں نے کہاکہ ہمارے ہاں غیر جریدہ ملازمین کے ساتھ نا انصافی کی جاتی ہے ان کی اے سی آر ہر سال اے جی آفس مینٹین کرے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں ہے نریندرمودی آخری پتہ کھیل چکے ہیں اب تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنا بیس کیمپ اور پاکستان کی ذمہ داری ہے ۔