حضرت عمر ؓ نے اسلامی ویلفیئر سٹیٹ کا جو تصور دیا آج مغرب اس کی نقل کررہا ہے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi حضرت عمر ؓ نے اسلامی ویلفیئر سٹیٹ کا جو تصور دیا آج مغرب اس کی نقل کررہا ہے ، عبدالرشید ترابی{/AF}

چھتر،مرہنہ(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حضرت عمر ؓ نے اسلامی ویلفیئر سٹیٹ کا جو تصور دیا آج مغرب اس کی نقل کررہا ہے ،حضرت عمر ؓ اور حضرت اما م حسین ؓ جیسی عظیم ہستیاں اس ماہ میں شہید کی گئیں ،حضرت امام حسین ؓ نے خلاف راشدہ کے نظام کو ملوکیت میں بدلتا ہوا محسوس کیا جس کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے شہادت پائی ،حضرت عمرؓ اور امام حسین ؓ کی شہادتوں کے مشن کا تقاضا ہے کہ ہم خلافت راشدہ کے نظام کو قائم کریں ،اﷲ کے دین کو قائم کیے بغیر امت مسلمہ دنیااور آخرت میں کامیاب نہیں ہوسکتی ،امام حسین ؓ کے نقش قدم پر کشمیری اور فلسطینی چل رہے ہیں ،اسلامی تحریکیں احیاء دین کے لیے مصروف عمل ہیں ،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اسلامی تحریکوں کا دست و بازو بنیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نبی کریم ؐ نے اﷲ سے دعا کی کہ عمر اور ابو جہل میں سے کوئی ایک دے دے تو اﷲ نے نبی پاک ؐ کی دعا کو شرف قبولیت بخشا اور حضرت عمر ؓ نے اسلام قبول کیا تو وہ اسلام کی تقویت کا باعث بنے ،حضرت عمر ؓ کے اسلام لانے کے بعد اعلانیہ نماز پڑھی جانے لگی حضرت عمر ؓ کی اسلام کے لیے خدمات تاریخ کا سنہری باب ہیں ،حضرت عمرؓ نے اسلامی ویلفیئر سٹیٹ کا نہ صرف تصور پیش کیا بلکہ عملی طور پر قائم کر کے دیکھائی فوج کا نظام،پولیس ،یتیموں کی کفالت ،بیت المال سمیت رفاعی ادارے قائم کیے اور حضرت عمر ؓ کا یہ قول کہ اگر دریا فرات کے کنارے کتا بھی بھوکا مر جائے تو اس کی باز پرس عمر سے ہو گی ،حضرت عمر ؓ نے یہ تصور دیا کہ انسانوں اور جانوروں کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے ،نبی پاک ؐ نے خطبہ حج الوداع کے موقع پر کہا کہ میں آپ کے لیے دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں قرآن اور میری سنت ان کو مضبوطی سے پکڑے رکھنا ،انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین نے جب یہ محسوس کیا کہ خلافت ملوکیت میں بدل رہی ہے تو انہوں نے اس کو بڑا چیلنج سمجھتے ہوئے مسلمانوں کو ایک بار پھر خلاف راشدہ کی طرف لانے کی جدوجہد کی اور اسی مقصد کے لیے اپنی جان اور خاندان کی جانیں پیش کیں حضرت امام حسین ؓ اور حضرت عمر ؓ کی یاد مناتے وقت ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہم کس صف میں کھڑے ہیں یزیدی نظام کو تقویت دینے یا امام حسین ؓ کے مشن کے علمبردار ہیں حضرت امام حسین ؓ نے جان پیش کر کے سنگ میل طے کر لیا کہ راستہ یہی ہے آج اسلامی تحریکیں خلافت راشدہ کے قیام کی جدوجہد کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان بھی خلافت راشدہ کی طرز کے نظام کے قیام کے لیے حاصل کیا گیا تھا لیکن وہ مشن ابھی تشنہ ہے ،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر