امام حسین ؓ کی شہادت کا پیغام یہ ہے کہ حق پر ڈٹے رہیں،نورالباری

{AF}noor ul bariامام حسین ؓ کی شہادت کا پیغام یہ ہے کہ حق پر ڈٹے رہیں،نورالباری {/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ امام حسین ؓ کی شہادت کا پیغام یہ ہے کہ حق پر ڈٹے رہیں چاہیے اس کے لیے جان کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑے ،حضرت امام حسین ؓ حکومت اور اقتدار کے لیے نہیں بلکہ اسلامی نظام اور شریعت کے تحفظ کے لیے کوشاں تھے ،خلافت ملوکیت میں تبدیل ہو رہی تھی جس کے خلاف امام حسین ؓ پر عزم تھے ،ان کی شہادت کا مقصد اسلامی طرز حکومت اور نظام کو اصل شکل میں قائم رکھنا تھا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے پیغام میں کیا ،انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین ؓ اپنے پورے خاندان کے ہمراہ ظلم کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت عظمیٰ پیش کی جو رہتی دنیا تک سبق ہے کہ اگر ساری دنیا بھی ساتھ چھوڑ جائے تو حق اور سچ کے ساتھ کھڑا رہنا دینی فریضہ ہے آج کے حکمرانوں اور اہل سیاست کے لیے یہ پیغام بھی امام حسین ؓ کی قربانی میں پنہا ہے اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس کو ریاست اور حکومت کے ایوانوں سے باہر نہیں رکھا جاسکتا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اسی مقصد کو لے کر اٹھی ہے اور اقامت دین کی جدوجہد کررہی ہے ،یزیدیت کے علمبردار بننے کی بجائے امام حسین ؓ کے راستے پر گامزن ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر