{AF}
شیخ عقیل الرحمان نے وزیر اعظم آزادکشمیر کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف اپنی فوج کو مقبوضہ کشمیر میں داخل کریں {/AF}
مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے اس بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف اپنی فوج کو مقبوضہ کشمیر میں داخل کرے ،کشمیر کی آزادی کا واحد حل فوجی مداخلت ہے ہندوستان کی قابض افواج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہیں خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے نوجوانوں کو گھروں سے اغواء کر کے شہید کیا جارہا ہے 13ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن ہے نہ کوئی اندر جا سکتا ہے اور نہ باہر آسکتا ہے انسانی حقوق اور ریلیف کا کوئی ادارہ بھی نہیں جا سکتا ہندوستان نے جنگ مسلط کررکھی ہے پاکستان اس کا جواب دے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ پوری قوم مطالبہ کررہی ہے کہ پاک فوج مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو کر سوا کروڑ کشمیریوں کو آزاد کروائے پوری قوم ساتھ دے گی چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے یہ بیان کہ اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا ہندوستان نے جنگ مسلط کی ہوئی ہے چیف آف آرمی سٹاف پتھر سے جواب دیں انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیرکو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا حکومت پاکستان شہ رگ کو دشمن سے آزاد کروانے کے لیے پاک فوج کو حکم جاری کرے انہوں نے یہ بھی کہاکہ قائد اعظم کے سٹینڈنگ آرڈر موجود ہیں ان پر عمل درآمد کی ضرورت ہے نریندر مودی کشمیر کو ہڑپ کرنے کے بعد پاکستان کی جانب بڑے گا اس سے پہلے کہ وہ یہ حماقت کرے اس کو روکنے کی ضرورت ہے ۔