{AF}
مقبوضہ کشمیر میں حالات کربلا کا منظر پیش کررہے ہیں ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات کربلا کا منظر پیش کررہے ہیں ،نریندرمودی مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام کررہا ہے اور مظالم کا یہ سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے ،نریندرمودی کو نہ روکا گیا تو بڑا انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے ،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مودی کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی رکوائے ،پوری قوم مودی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے پاک فوج کے لیے کشمیر کی آزادی کا نادر موقع ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ نریندرمودی طے شدہ منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے باہر سے ہزاروں کی تعداد میں ہندوؤں کو لا کر آباد کررہا ہے تا کہ مسلم آبادی کا تناسب تبدیل ہو جائے ،نریندر مودی کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کا وقت آگیا ہے حکومت پاکستان قراردادوں اور بیانات کے چکر سے نکل کر کشمیر کی آزادی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے ،صدر اور وزیر اعظم کی مشاورت سے پاک فوج کو کشمیر بھیجنے کا حکم جاری کرے کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے ۔