سردار مسعود خان حکومت پاکستان سے ہتھکڑیاں اور بیڑیاں کھلوائیں نوجوان جہاد کے لیے تیار ہیں ،سردار اعجاز افضل خان

{AF}ijaz-afzalسردار مسعود خان حکومت پاکستان سے ہتھکڑیاں اور بیڑیاں کھلوائیں نوجوان جہاد کے لیے تیار ہیں ،سردار اعجاز افضل خان{/AF}

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سابق امیر سردار اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ سردار مسعود خان حکومت پاکستان سے ہتھکڑیاں اور بیڑیاں کھلوائیں نوجوان جہاد کے لیے تیار ہیں ،گزشتہ 30سال سے نوجوان میدان جہاد میں ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں نے 15لاکھ بھارتی فوج کو عملاً شکست سے دوچار کردیا تھا ،آزادکشمیر کے سینکڑوں نوجوانوں نے مقبوضہ کشمیر جا کر جام شہادت نوش کیا ،جنرل پرویز مشرف یو ٹرن نہ کرتے تو آج کشمیری آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہوتے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب کے 5روزہ تربیتی کیمپ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں نوجوانوں نے ہی ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے دنیا میں جہاں بھی کوئی انقلاب یا آزادی کی تحریک کامیاب ہوئی ہے تو اس کے پیچھے نوجوان تھے ،1947ء میں نوجوانوں نے آگے بڑھ کر جہاد کیا اور یہ خطہ آزاد کروایا آج بھی نوجوان جہاد کے لیے تیار ہیں صرف ان کے ہاتھوں کے ہتھکڑیاں اور پاؤں کی زنجیریں کھلوانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ نوجوان سیرت و کردار کی تعمیر کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کریں تعلیم کے ہتھیار سے لیس ہو کر دشمن کا مقابلہ کریں اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان اگرچہ مظالم کی انتہا کررہا ہے لیکن کشمیری آزادی کے مورچے میں ڈٹے ہوئے ہیں کشمیر کی آزادی کا واحدراستہ جہاد فی سبیل اﷲ ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر