{AF}
شہدائے کربلا باطل سے لڑنے کا حوصلہ بخشتے ہیں،سردار اعجاز افضل خان{/AF}
راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے سابق امیر سردار اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ صدق وصفا کے پیکرنے بقائے اسلام اور تحفظ دین کے لیے سر جھکانے نہیں کٹوانے کا فیصلہ کر کے رہتی دنیا تک یہ پیغام دیا ہے کہ خلافت راشدہ کی بحالی اور اسلام کی سربلندی سر سے زیادہ اہم ہے ،شہدائے کربلا باطل سے لڑنے کا حوصلہ بخشتے ہیں جس مقصد کے لیے حضرت امام حسین ؓ نے قربانی دی اس مشن کی تکمیل کے لیے جماعت اسلامی آج بھی میدان کارزار میں ہے ،آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے ،اسلام آباد کے حکمران کشمیر کی آزادی کے لیے درست فیصلے کرتے تو آج کشمیری آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہوتے ،جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی کے لیے بیس کیمپ کے حقیقی کردار کی بحالی کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کہو کوٹ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیدوار قانون ساز اسمبلی زاہد رفیق ایڈووکیٹ ،سردار محمد انور،تفہیم اعظم،فیاض رفیق،افراز سلطان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب میں 50سے زائد لوگوں نے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار اعجاز افضل خان نے کہاکہ آزادکشمیر کی ساری پارٹیاں اور نظام عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں جن مقاصد کے حصول کے لیے بیس کیمپ بنا تھا وہ بھی ابھی تشنہ ہے کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کا حقیقی ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تا کہ اﷲ کے دئیے ہوئے نظام کو غالب اور نافذ کیا جاسکے ،جماعت اسلامی اﷲ کی مخلوق کو اﷲ کی طرف دعوت دے رہی ہے جماعت اسلامی ابنیاؑ کے مشن کی علمبردار ہے اﷲ کی رضا اور آخرت کی کامیابی ہمارے پیش نظر ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نامزد امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار زاہد رفیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کا ایجنڈا ہمارے پاس ہے جماعت اسلامی نظام عدل کے قیام کے لیے جدوجہدکررہی ہے جب تک اﷲ اور اس کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق ہم اپنی زندگیاں نہیں گزاریں گے اس وقت تک ہم مسائل کا شکار رہیں گے ،جماعت اسلامی عوام کی فلاح وبہبود کا ایجنڈا رکھتی ہے ہم مخلوق کو اﷲ کی طرف بلاتے ہیں اور اﷲ کی رضا کے لیے میدان عمل میں ہیں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا گیا ۔