الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کی پوری قوم تحسین کرتی ہے،راجہ شاہد محمودڈپٹی کمشنر نیلم

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkالخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کی پوری قوم تحسین کرتی ہے،راجہ شاہد محمودڈپٹی کمشنر نیلم{/AF}

اٹھمقام (پ ر)ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہد محمود نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کی پوری قوم تحسین کرتی ہے،کورونا وباء،زلزلہ ہو یا لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی شیلنگ الخدمت فاؤنڈیشن پیش پیش رہتی ہے ،آرفن فیملی سپورٹس سمیت یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت الخدمت نے اپنے ذمہ لے کر بہت بڑا کام کیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع نیلم کے زیر اہتمام نیلم میں آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت آرفن بچوں کے مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لوئر نیلم ظاہر نذیر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لوئر نیلم محمد بشیر اور ریجنل کواڈینٹر الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر شہزاد اسلم نے شرکت کی،تقریب میں شاندار کارکردگی حاصل کرنے والوں کو انعامات دئیے گے ،الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر نے کرونا وائرس کے دوران جہاں بہت سی خدمات سر انجام دی وہیں آرفن فیملی سپورٹ پروگرام نے ملک بھر میں اپنے چمکتے ستاروں کیلیے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے کے باوجود ان کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے وقت فوقتاً مختلف قسم کی ایکٹیوٹیز کرواتے رہے ہیں اس سلسلے میں آرفن فیملی سپورٹ پروگرام نے آپنے رجسٹر بچوں کے لیے مضمون نویسی اور فن مصوری کے مقابلہ جات کا انعقاد کروایا جس میں پہلے مرحلے پر بچوں نے گھر بیٹھ کر مضامین لکھے اور پینٹنگ بنا کر الخدمت کے زمہ داران کے پاس پہنچائی۔ جن بچوں نے کرونا کے دوران سب سے بہترین مضمون لکھے اور پینٹنگ بنائی ان کے درمیان مقابلے کا انعقادکیا گیا۔پروگرام میں ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہد محمود اور بچوں میں اسناد و تحائف تقسیم کیے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ازاد کشمیر میں ایک ہزار یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہیے جب کہ ضلع نیلم میں270 بچوں کو وظائف دیے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر نیلم نے اس پروگرام کو سہرا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کا کہنا تھا کے انٹر نیٹ اور موبائل فون کے ہوتے ہوے اس دور میں بچوں کے لیے اسطرح کے پروگرام منعقد کروانا بچوں کی صلاحیتوں کا نکھارنے کیے لیے بہت اہمت کے حامل ہے۔پروگرام کے آخر میں فیملی سپورٹ آفیسر آٹھمقام مہربان اشرف قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کے جنہوں نے چمکتے ستاروں کی حوصلہ افزائی کی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر