مسئلہ کشمیر کا حل صرف آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری سے ہی ممکن ہوسکتا ہے ،نورالباری

{AF}noor ul bariمسئلہ کشمیر کا حل صرف آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری سے ہی ممکن ہوسکتا ہے ،نورالباری {/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری سے ہی ممکن ہوسکتا ہے ،کوئی آپشنز فارمولے اور دہلی سرینگر کے درمیان بات چیت مسئلہ کا حل نہیں ،مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل370اور35Aہندوستان کی بد عہدیوں اور کہہ کر مکر نیوں اور ہندوستان کی ہٹ دھرمی اور ڈھٹائی کا ثبوت ہے ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کو بھی خاطر میں نہیں لاتا ان تمام غیر قانونی ،غیر اخلاقی اقدامات اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا بین الاقوامی سطح پر سنجیدہ نوٹس نہ لینا افسوس ناک ہے امریکہ،ہندوستان کا گاڈفادر بنا ہوا ہے اور اس کی آشیر باد سے ہی یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان ریاست کی مسلم شناخت کو مٹانے اور اس کی متنازعہ حیثیت کی تبدیلی کے لیے جو اقدامات کررہا ہے وہ غیر قانونی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے ، ہندوستانی اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے پاس کی گئی 1951اور1957ء کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جن میں ریاست جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت کی کسی بھی یکطرفہ کوشش کو مسترد کیا گیا ہے اور ایسے اقدام کی ممانعت کی گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ اندرونی خودمختاری کا مطالبہ کبھی کشمیریوں کا مطالبہ نہیں رہا اور نہ ہی یہ ان کے لیے قابل قبول ہے گپکار اعلامیہ میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کا ذکر نہ کرنا اور صرف اندرونی خودمختاری کی بحالی کی بات ہندو نواز جماعتوں کا پرانا طریقہ کار اور سوچ ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان نواز جماعتیں مسئلہ کشمیر کو سرینگر اور دہلی کے درمیان مسئلہ سمجھتی ہیں جس سے حریت پسند کشمیری عوام لاتعلق ہیں اور کشمیر عوام اور پاکستان اس مسئلے کے بنیادی اور اہم فریق ہیں انہیں نظر انداز کرکے مسئلہ کشمیرکا پائیدا راور دیرپا حل ممکن نہیں ہے، اس اعلامیہ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1951ء اور 1957ء سمیت دیگر تمام قراردادوں کا ذکر نہ ہونے کے باوجود پاکستان کی طرف سے اس کا خیر مقدم سمجھ سے بالا تر ہے کشمیر میں مزاحمتی اور حریت پسند قوتوں کا نعرہ خودمختاری نہیں حق خودارادیت ہے 1990ء سے پہلے اور بعد میں کشمیریوں نے جو خون اور قربانیاں دیں اور ابھی تک دے رہے ہیں وہ حق خودارادیت اور آزادی کے لیے ہے گلبکار اعلامیہ کشمیریوں کی جاری تحریک کے مقاصد سے میل نہیں کھاتا ،انہوں نے حکومت پاکستان کومتنبہ کیا کہ داخلی مسائل یا بیرونی دباؤ میں آکر کشمیر کے بارے میں پاکستانی قوم کے اصولی موقف سے کسی بھی تبدیلی کااظہار نہ کرے ایسا کرنے سے کشمیریوں کو غلط پیغام جائے گا اور یہ ان کی ناراضگی کا باعث بن سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیری لائن آف کنٹرول کو بین الاقوامی سرحد میں تبدیل کرنے کو ہر گز قبول نہیں کریں گے نہ ہندوستانی یونین کے اندر کسی خود مختاری کو تسلیم کریں گے

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر