{AF}
نیلم ویلی کے عوام کی تحریک آزادی کشمیر میں قربانیاں مقبوضہ وادی کے عوام کے برابر ہیں ،نورالباری {/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ نیلم ویلی کے عوام کی تحریک آزادی کشمیر میں قربانیاں مقبوضہ وادی کے عوام کے برابر ہیں ،نیلم ویلی کے عوام شدید مسائل کا شکار ہیں حکومت نیلم ویلی کے عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے ،نیلم ویلی بالخصوص اپر نیلم زیادہ مسائل کا شکار ہے ،لنک روڈز کو پختہ اور جہاں لنک روڈز نہیں وہاں لنک روڈز نکالنے کی ضرورت ہے ،وادی گریس کے 35ہزار نفوس پر مشتمل پر بڑی آبادی برف باری کے باعث تقریباً 8ماہ تک بند رہتی ہے یہاں کے عوام بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہیں ،صحت کی سہولیات ان علاقوں میں میسر نہیں ،بی ایچ یو میں ادویات اور سٹاف دستیاب نہیں ہے اپر نیلم میں زچہ بچہ سینٹراور گائنی کی ڈاکٹر نہ موجود ہونے کے باعث درجنوں خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں ،نیلم ویلی میں نسل نو کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے سکول کالجز اور ان میں سٹاف کی شدید کمی ہے جہاں سکول ہیں وہاں سٹاف اور فرنیچر دستیاب نہیں ہے سکولز کی بلڈنگ بھی بوسیدہ حالت میں ہیں حکومت نیلم کے مسائل کے حل کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپر نیلم سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار محمد الطاف کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وفد میں مولانا انور الحق ایڈووکیٹ،مولانا مصطفی انقلابی،محمد فاروق شامل تھے ،اپر نیلم سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار محمد الطاف نے نیلم کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ نیلم ویلی قدرتی معدنیا ت سے مالامال ہے یہاں کا قیمتی پتھر دنیا بھر میں مشہور ہے جنگلات کی حفاظت کی جائے تو یہ زرمبادلہ کا ذریعہ بن سکتے ہیں ٹمبر مافیا جنگلات کا صفایا کررہا ہے ان کو لگام دینے کی ضرورت ہے سیاحت کو فروغ دے کر بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے یہ علاقے زیادہ تر بھارتی فائرنگ سے ذد میں رہتے ہیں یہاں کے عوام کو حکومت بینکرز تعمیر کر کے دے تا کہ یہ فائرنگ سے محفوظ رہ سکیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور اس کے ادارے اپنے طور پر یہاں کے عوام کو ریلیف فراہم کررہے ہیں لیکن مسائل اتنے زیادہ ہیں ان کو حکومت ہی حل کرسکتی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نیلم کی طرف توجہ دے ۔