{AF}
نریندر مودی پوری ڈھٹائی کے ساتھ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے ، عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی پوری ڈھٹائی کے ساتھ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے ،12لاکھ غیر کشمیریوں کو ڈومسائل جاری کرچکا ہے جو تشویشناک ہے ،حکومت پاکستان اور آزادکشمیر جاندار اقدامات اور سفارتی محاذ کو متحرک کریں ،حکومت پاکستان عالمی قوانین کے ماہرین کی مشاورت سے اس مسئلے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائے ،ہندوستان مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے ہندوؤں کوباہر سے لا کر کشمیر میں آباد کیا جارہا ہے جو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ،حالیہ بارشوں سے پاکستان اور آزادکشمیر میں ارب ہا روپے کا نقصان اور اموات ہوئیں حکومت اس قومی سانحے کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضا کاروں کی طرح متاثرین کی بحالی اور ریلیف کا اہتمام کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں حلقہ وسطی باغ کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر عطاء الرحمان چوہان،ڈاکٹر محسن کیانی،میجرشبیر،حفیظ اﷲ،ذوہیب ادریس،سردار سہیل حسن سمیت دیگر راہنماؤں نے گفتگو کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے تمام آپشنز کو برؤے کار لائے جموں ،لداخ میں بھی ہندوستان کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے وادی تو پہلے ہی میدان جنگ میں ہے ہندوستان کے اقدامات کو کشمیریوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا ہے کشمیریوں کی آزادی کی اس تحریک کو نتیجہ خیز اور منزل تک پہنچانے کے لیے مظفرآباد اور اسلام آباد نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے ،نریندرمودی کے اقدامات سے ہندوستان انجام کی طرف بڑھ رہا ہے کشمیر کی آزادی ہندوستان کے حصے بخرے کرنے کا عنوان بنے گی کشمیریوں کی قربانیوں کے نتیجے میں ہندوستان کے اندر اور بھی اقوام آزادی کا سانس لے سکیں گئی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پاکستان اور آزادکشمیر میں بڑے پیمانے پر نقصان اور اموات ہوئی ہیں ،جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے اور کررہے ہیں حکومت بھی اس طرز پر کام کرے تا کہ متاثرین بحال ہوسکیں اور انہیں ریلیف مل سکے ۔