الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھے گی،ڈاکٹر ریاض

{AF}logoالخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھے گی،ڈاکٹر ریاض{/AF}

کورونا وباء کی طرح تباہ کن بارشوں سے متاثرین اور بے گھر ہونے والوں کی عوام دل کھول کر مدد کریں ،ڈاکٹر ریاض،آفتاب عالم ایڈووکیٹ راولپنڈی(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن آزادجموں وکشمیر کے صدر ڈاکٹر ریاض احمد اور سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے اپیل کی ہے کہ جس طرح عوام اور الخدمت کے رضا کاروں نے کورونا وباء کے دوران ا مداد کی ہے اسی طرح تباہ کن بارشوں کی وجہ سے بے گھر اور متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کرے ،اہل خیر دل کھول کر عطیات دیں تا کہ متاثرین کی فوری بحالی اور ریلیف فراہم کیا جاسکے ،الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کے تمام رضا کار نقصانات کا حقیقی جائزہ لیں تا کہ بروقت متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ،بارشوں سے پاکستان اور گلگت بلتستان میں بہت نقصانات ہوئے ہیں ،تباہ کن بارشوں کے باعث ہونے والی اموات پر دلی صدمہ ہوا اﷲ تعالیٰ مرحومین کی بخشش اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ،انہوں نے کہاکہ متاثرین کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے اپنی بساط کے مطابق ان کی مدد کریں گے ،انہوں نے کہاکہ کوٹلی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جو لوگ بے گھر ہوئے ہیں ان کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن خصوصی مہم چلائے اسی طرح آزادکشمیر کے دیگر جن علاقوں میں لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کی ا مداد کا اہتمام کیا جائے انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار اپنی خدمات پیش کریں اور اہل خیر بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر