ہندوستان مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے نکلوانے کی سازش کررہا ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanہندوستان مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے نکلوانے کی سازش کررہا ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے نکلوانے کی سازش کررہا ہے حکومت پاکستان فوری طور پر اس کا تدارک کرے ،ہندوستان کی قیادت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے گئی اور ساری دنیا کے سامنے یہ عہد کیا کہ کشمیریوں کو ان کابنیادی حق حق خوداردیت دیا جائے گا ،اقوام متحدہ کشمیریوں کو استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دے ،کشمیر کی متنازعہ حیثیت اقوام عالم نے تسلیم کررکھی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر نے کی سازش کررہا ہے جو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ،ہندوستان سٹیل کی باڑ مقبوضہ کشمیر میں نہیں لگا سکتا کیونکہ یہ متنازعہ علاقہ ہے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی 12لاکھ قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کررہی ہے ایک کروڑ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے یہاں تک کہ کشمیریوں کی مذہبی آزادی بھی چھین لی گئی ہے ایسے میں عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے نریندرمودی حالات کو مزید کشیدہ کررہا ہے حکومت پاکستان عالمی برادری کو ساتھ ملا کر بھارت کے خلاف فوجی مداخلت کی راہ ہموار کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر